تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 338
تاریخ احمدیت۔جلد 25 338 سال 1969ء رکھا۔۲ مارچ ۱۹۶۹ء کو مولوی محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری (انچارج مشن ) تبلیغی دورہ میں ایک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔غیر از جماعت لبنانی دوستوں نے بذریعہ چارٹرڈ طیارہ فری ٹاؤن ہسپتال میں پہنچایا اور علاج پر جس قدر اخراجات ہوئے وہ بھی انہوں نے ادا کئے۔شفایابی کے بعد آپ دوبارہ تبلیغی فرائض میں منہمک ہو گئے۔مولوی محمد صدیق صاحب کا اس سال ایک یوروپین عیسائی پادری سے بائبل اور قرآن کریم نیز کفارہ پر کامیاب تبادلہ خیالات ہوا۔یہ صاحب عیسائیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے جس کا ہیڈ کوارٹر ابادان ( نائیجیریا) تھا سیرالیون میں دورہ کے لئے بھجوائے گئے تھے۔100 اس سال میلاد النبی کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور بلند بالا شان سے متعلق ایک خاص پمفلٹ دو ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا۔ایک اور پمفلٹ جو نسیم سیفی صاحب مبلغ نائیجیریا کا تحریر فرمودہ تھا پانچ سو کی تعداد میں چھپوایا گیا۔یہ دونوں پمفلٹ ملک میں مفت تقسیم کئے گئے۔سیرالیون کی دو احمد یہ جماعتوں کی طرف سے عرصہ تین سال سے دو پرائمری سکول جاری تھے جن کی منظوری اس سال حکومت کی طرف سے مل گئی جس سے سیرالیون کے احمدی سکولوں کی تعداد دو در جن ہو گئی یعنی چار سیکنڈری اور ہمیں پرائمری اور مڈل سکول۔مولوی محمد صدیق صاحب نے پہلے دورہ کے بعد ملک کے مزید دو طویل دورے کئے اور مجموعی طور پر قریباً پندرہ سو میل کا سفر طے کیا۔پہلا دورہ رمضان المبارک (۱ انومبر تا ۱۰ دسمبر ۱۹۶۹ء) سے قبل ہوا۔اس دورہ میں الحاج بونگے جنرل سیکرٹری اور مولوی نظام الدین صاحب مہمان کی معیت میں آپ لنسر مکینی ، ورڈالہ، کنڈے بایا، کمبالا، مسایا، سنکونیا، فلایا،کمبیلی ،مونگو اور سیری کولیا وغیرہ شمالی علاقہ کی بستیوں میں تشریف لے گئے اور انفرادی تبلیغ کے علاوہ کامیاب تربیتی وتبلیغی پبلک جلسوں سے - 110 خطاب کیا نیز احمد یہ پرائمری سکولوں کا معاینہ کیا۔آپ کا دوسر ۳ روزہ دورہ رمضان شریف کے بعد سیرالیون کے مشرقی علاقوں میں تھا جس کے دوران الحاج بونگے جنرل سیکرٹری، مسٹر ابراہیم سیکرٹری تعلیم ، مولوی مقبول احمد صاحب مبلغ بواجے بوریجین اور مولوی نظام الدین صاحب مہمان نے آپ کی رفاقت کی۔مولوی محمد صدیق صاحب کے علاوہ بور یجن کے مبلغ مولوی منصور احمد صاحب نے کم و بیش بارہ سومیل کا سفر طے کر کے سینکڑوں افراد تک پیغام حق پہنچایا۔آپ نے احمد یہ سیکنڈری سکول بو کے پاکستانی اساتذہ کے ذریعہ بو کے ماحول میں واقع متعدد گاؤں میں تبلیغی جد و جہد کا منتظم رنگ میں آغاز