تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 339 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 339

تاریخ احمدیت۔جلد 25 339 سال 1969ء کیا۔ان کی ہدایات کے مطابق فردا فردا پاکستانی اساتذہ آٹھ آٹھ دس دس مرتبہ پہنچے اور نہایت احسن رنگ میں پیغام حق پہنچایا نیز انگریزی و عربی لٹریچر اور دیدہ زیب احمدی کیلنڈر بکثرت تقسیم کئے۔ان مواضعات میں سے گنڈاما (Gondama)، ماترو (Matru) اور سمبے ہون ( Sembehun) قابل ذکر ہیں۔نعیم احمد صاحب طیب ، خلیل الرحمن صاحب فردوسی اور انور حسن صاحب پر نسپل احمد یہ سیکنڈری سکول بو نے اس تبلیغی جد و جہد میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنی کاریں اس مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے وقف رکھیں۔ایک مطبوعہ رپورٹ کے مطابق مولوی مقبول احمد صاحب ذبیح مبلغ بواجے بوریجن نے اپنے حلقہ کی ستائیس جماعتوں میں آٹھ دورے کئے جن میں ایک ہزار میل سے زائد سفر طے کیا جس میں چالیس میل کا سفر پیدل تھا۔کئی مقامات پر پبلک جلسوں کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور کی خوشخبری سنائی جس کے نتیجہ میں ایک نئے مقام پر جماعت کا قیام عمل میں آیا اور جماعتوں میں خاصی بیداری پیدا ہوئی۔اخبار افریقن کریسنٹ جو بعض ناگزیر حالات کے باعث ایک عرصہ سے بند تھا اس سال دوبارہ مشن کے زیر انتظام جاری ہو گیا۔دسمبر ۱۹۶۹ء کا پرچہ خاص مضامین پر مشتمل تھا۔یہ اخبار کینما بک سٹال میں آنے والے دوستوں کو مفت دیا گیا اور بیرونی مشنوں اور سیرالیون کی لائبریریوں میں بھی بھجوایا گیا۔ضلع کوئنا ڈوگو ( Koinadugu) کے ہیڈ کوارٹر کبالا میں حکومت کی طرف سے ایک بین الاقوامی ہفتہ تعلیم منایا گیا۔کمیٹی کے چیئر مین اسی ضلع کے افسر (۔D۔O) اور سیکرٹری سپر وائز رآف سکولز مقرر ہوئے۔اور دیگر ممبران کے علاوہ مولوی نظام الدین صاحب مہمان کو بھی ممبر منتخب کیا گیا۔کبالا شہر اور اس کے قرب وجوار میں کمیٹی کے وفد نے دورہ کیا اور عوام کولیکچروں اور ملاقاتوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے کی تحریک کی۔اس سال کے آخر کا ایک اہم واقعہ یہ ہے کہ پاکستان کے سفیر برائے مغربی افریقہ ہز ایکسی لینسی جناب علی ارشد صاحب کے اعزاز میں احمد یہ مشن ہاؤس میں وسیع پیمانہ پر عشائیہ دیا گیا جس میں فری ٹاؤن میں مقیم جملہ پاکستانی احمدی اور غیر از جماعت پاکستانی دوست شریک ہوئے۔اس طرح انہیں تمام پاکستانی بھائیوں سے ملاقات کرنے اور متعارف ہونے کا موقع ملا۔آپ نے احمد یہ سیکنڈری سکول فری ٹاؤن کے ایک بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور فرمایا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ میرے 112