تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 337 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 337

تاریخ احمدیت۔جلد 25 337 سال 1969ء گورنر جنرل کی تشریف آوری کے آٹھ ماہ بعد وزیر اعظم سیرالیون جناب ڈاکٹر سیا کا سٹیونز 106 (Dr۔Siaka Stevens) ، وزیر تعلیم اور وزارت تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام کی معیت میں سیکنڈری سکول میں ۲ دسمبر ۱۹۶۹ء کو دوبارہ تشریف لائے اور سکول کے اعلیٰ نتائج ، معیاری لیبارٹریز اور طلباء کی اعلیٰ اخلاقی تربیت پر نہایت درجہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور فرمایا: ” احمد یہ مشن نے جس رنگ میں اس ملک کی شاندار اور بے لوث خدمت کی ہے اور تعلیمی اور مشنری میدان میں جو نمایاں کام کیا ہے اس کو سیرالیون کی تاریخ لکھنے والے ہرگز فراموش نہیں کر سکتے۔مجھے اس امر کی خوشی ہے کہ اس سکول میں صرف دُنیوی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ طلباء کے اخلاق اور عادات کی درستی کی بھی پوری پوری تربیت دی جاتی ہے جو یقیناً آئندہ زندگی میں بہترین نتائج پیدا کرنے کا موجب ہوگی اور یہ طلباء ملک کے لئے مفید وجود ثابت ہوسکیں گئے۔اس سال احمد یہ مشن ہاؤس فری ٹاؤن میں اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ زور شور سے جاری رہا جن تک پیغام حق اور دینی لٹریچر پہنچایا گیا۔بعض قابل ذکر شخصیات کے نام یہ ہیں: آنریبل باش تقی صاحب (وزیر حکومت سیرالیون اور پہلے لیڈر آف دی ہاؤس)، مسٹر الحاج دوری صاحب (برسر سیرالیون یو نیورسٹی ) ، سید محمد نواب صاحب ( ممتاز بھارتی سائیکلسٹ )، جناب مصطفیٰ سنوسی صاحب ( سابق نائب وزیر اعظم)، مسٹر ز بیرو (جنرل سیکرٹری مسلم کانگریس ) ،مسٹر اولی کروما (سیکرٹری بورڈ آف امامز)، ڈپٹی کمشنر بو، صوبائی سیکرٹری، پولیس کمشنر، مسٹرسٹیونز (وزیر اعظم سیرالیون کے بھائی)، الحاجی مانا پا کا افسر محکمہ بجلی ) ، اس کے علاوہ احمد یہ مشن کبالا میں ( جہاں مولوی نظام الدین صاحب مہمان مبلغ تھے ) سابق حکومت کے ایک وزیر مسٹر اے۔ایچ۔کانڈے، ایس۔ایل۔ڈی سی لنسر کے چیف اکاؤنٹنٹ ، میڈیکل آفیسر گورنمنٹ ہسپتال کبالا، محکمہ زراعت کے ایک آفیسر، ضلع Koinadugu کے انسپکٹر آف سکولز ، سپر وائزر آف سکولز ، کہالا سیکنڈری سکول کے ایک امریکن ٹیچر، ڈی سی اور آرسی سکولز کے ہیڈ ٹیچر، قصبہ سیری کولیا کے ہیڈ مین اور بعض مقامی معززین تشریف لائے۔مولوی صاحب موصوف نے ان سے تبادلہ خیالات کیا۔اسلام کے بارہ میں معلومات بہم پہنچا ئیں نیز لٹریچر پیش کیا۔سیکنڈری سکول کبالا کے بعض مسلمان طلباء قریباً ہر اتوار کومشن میں آکر دینی معلومات حاصل کرتے رہے اور اسلام کی تائید میں بائبل کے حوالے بھی نوٹ کرتے رہے۔اس سال Levuma گاؤں میں مولوی نصیر احمد خان صاحب نے ایک نئی مسجد کا سنگ بنیاد 107