تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 322 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 322

تاریخ احمدیت۔جلد 25 322 سال 1969ء شام سات بجے فرینکفرٹ میں جماعت احمدیہ کے قیام کی دس سالہ پُر وقار تقریب مشن ہاؤس کے لیکچر ہال میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں ہالینڈ ، سپین، سویڈن کے سفارتی نمائندوں اور فرینکفورٹ کے مئیر ڈاکٹر فائے نے بھی شمولیت اختیار کی۔علاوہ ازیں شرکاء میں بلدیہ کے بعض اہم افسران ، سیاسی پارٹی۔C۔D۔U کے سر براہ Hans Von Moog ،محکمہ ریلوے کے افسر اعلیٰ :Dr Wendler ، مقامی مجسٹریٹ Dr۔Volde ، دفتر روزگار کے ڈائریکٹر Dr۔Schmidt اور جرمنی کے ممتاز قانون دان Dr۔Janike اور متعدد دوسرے معززین شہر اور اہم مذہبی شخصیات، بشپ کے صاحبزادہ بطور نمائندہ بشپ ، اہم کیتھولک پادری Dr۔Baum وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد مسعود احمد صاحب جہلمی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔بعد ازاں نہایت ہی مخلص احمدی اور سعید الفطرت جرمن نوجوان محمود اسمعیل زولش نے مشن کی دس سالہ رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں بتایا کہ گذشتہ دس برس کے عرصہ میں اسلام پر مختلف زبانوں کے لٹریچر اور خصوصاً جرمن اور انگریزی میں قرآن کریم کے تراجم کی یہاں سے بڑی کثرت کے ساتھ اشاعت ہوئی ہے۔فرانکفورٹ یونیورسٹی میں اسلام پر سیمینار منعقد ہوئے۔مشن ہاؤس میں اور باہر سکولوں، گرجوں، کلبوں اور مختلف سوسائٹیوں میں مبلغین اور ان کے رفقاء کی طرف سے اسلام پر گذشتہ دس برس میں کم و بیش پانچ سو تقاریر ہوئیں۔سکولوں اور سوسائٹیوں کی طرف سے گذشتہ کئی ماہ سے تقاریر کے مطالبات اس کثرت سے آرہے ہیں کہ تقریباً ہر ہفتہ ایک اور بعض اوقات زیادہ تقاریر کی دعوت آجاتی ہے۔رپورٹ کے بعد فرینکفرٹ کے مئیر Dr۔W۔Fay نے حضرت چوہدری صاحب کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر کی یقین دہائی کرائی کہ وہ اور ان کے رفقاء کار مسجد اور مشن کی ہر ممکن اخلاقی مدد کیلئے ہمیشہ ممد و معاون رہیں گے۔اس کے بعد محترم چوہدری صاحب موصوف نے حاضرین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض و غایت بیان کی اور فرمایا کہ آپ سے منسلک ہو کر خدا تعالیٰ پر محض عقلی ایمان یعنی خدا ہونا چاہیے سے بڑھ کر ذاتی اور زندہ ایمان حاصل ہوتا ہے جبکہ انسان خدا تعالیٰ کو مشاہدہ کر لیتا ہے اور اس کی صفات کا مظہر بن جاتا ہے۔اگلے روز ۱۹ را پریل کو حضرت چوہدری صاحب کا پبلک لیکچر عصر حاضر کامذہب“ کے موضوع پر ہوا۔لیکچر کا اہتمام فرینکفرٹ کے معروف سنگن برگ میوزیم کے لیکچر ہال میں تھا۔باوجود یکہ لیکچر