تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 312
تاریخ احمدیت۔جلد 25 312 سال 1969ء ڈنمارک کی دو نو مسلم احمدی خواتین عائشہ صاحبہ اور طیبہ صاحبہ جولائی کے اواخر میں انگلستان کے جلسہ سالانہ میں شرکت کی غرض سے کو پن ہیگن سے لندن آئیں۔انہوں نے جلسہ میں شرکت کے بعد لندن مشن کے زیر اہتمام شائع ہونے والے دینی مجلہ دی مسلم ہیرلڈ کے ایڈیٹر کے نام ایک خط میں جلسہ سالانہ کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔اس خط میں مس جیسے عائشہ وش نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑ افضل اور احسان ہے کہ مجھے انگلستان کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کی توفیق ملی۔لندن میں جناب بی۔اے رفیق اور ان کی بیگم نے استقبال کیا۔وہاں سے ہم سیدھے مسجد گئے تا کہ ہم آنحضرت عیے نے ارشاد کی تعمیل میں ایک نئے شہر میں داخل ہونے پر نفل ادا کرسکیں۔اس جلسہ کے انعقاد میں جو روح کارفرما ہے اس سے اور اپنے دینی بھائیوں اور بہنوں کے جذبات سے ( جن سے ہمیں ملاقات کا موقع ملا ہم دونوں بہت متاثر ہوئیں اپنی دینی بہنوں کی صحبت میں وقت گزارنے کی سعادت ہم دونوں کے لئے بے حد مسرت بخش ثابت ہوئی۔ڈنمارک کی ان دو نو مسلم احمدی خواتین کی برطانیہ کی ایک نو مسلم احمدی خاتون سلمی صاحبہ سے بھی ملاقات ہوئی۔جلسہ کے بعد سلمی صاحبہ نے اپنی ڈینش بہن طیبہ صاحبہ کو لندن سے جو خط لکھا اسکے بعض اقتباسات کا ترجمہ درج ذیل ہے۔تم ( مراد طیبہ صاحبہ ) سے اور بہن عائشہ سے ملاقات میرے لئے جلسہ کو اور بھی زیادہ مسرت انگیز بنانے کا موجب ثابت ہوئی۔تم دونوں سے ملاقات کے بعد میں اپنے اندر ایک نئی زندگی اور نئی امید محسوس کرتی ہوں۔اپنے اپنے ملکوں میں احمدیت کے چند ابتدائی سفیروں کی حیثیت سے جو ذمہ داریاں اور فرائض ہم پر عائد ہوتے ہیں تم دونوں سے مل کر ان کی شدت اور وسعت کا احساس اور بھی زیادہ گہرا ہو گیا ہے۔ہم سب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے عظیم الشان فضل سے نوازا ہے۔لیکن ساتھ ہی ایک عظیم الشان کام بھی ہمارے سپرد فرمایا ہے۔میں دعا کرتی ہوں کہ ہمارا قادر وعزیز اور رحیم خدا ہمیں ہمت ، طاقت اور صلاحیت عطا کرے تا کہ ہم غلبہ اسلام کے ضمن میں وہ کردار ادا کر سکیں جو احمدی ہونے کی حیثیت میں ہمیں ادا کرنا چاہئیے۔میری بڑی ہی خواہش ہے کہ ہم ایک دوسرے سے جلدی جلدی اور بار بارمل سکیں۔اس طرح اور باتوں کے علاوہ تم دونوں مجھے صحتمند مسابقت کی روح سے ہمکنار کر سکو گی۔اسلامی زندگی کے دوسرے پہلوؤں کے اعتبار سے جو فوائد مجھے حاصل ہوں گے ان سے قطع نظر کرتے ہوئے مجھے یقین