تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 303 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 303

تاریخ احمدیت۔جلد 25 303 سال 1969ء آئس لینڈ بیرونی ممالک میں جماعتی مساعی سید کمال یوسف صاحب انچارج احمد یہ مشن سکنڈے نیو یا ماہ اپریل کے تیسرے ہفتے آئس لینڈ تشریف لے گئے۔تاریخ میں یہ پہلا موقعہ تھا کہ اسلام کے ایک مبلغ کے ذریعہ ٹیلی ویژن ، پریس اور لیکچروں میں وسیع پیمانہ پر اسلام کی اشاعت ہوئی۔آپ ۲۱ اپریل کی شام کو آئس لینڈ کے صدر مقام ریکجاوک (Reyjavik) میں پہنچے۔۲۳ /اپریل کو یہاں کے مشہور ہفت روزہ دیکن ( The Vikan) کے ایڈیٹر کو ایک گھنٹہ تک انٹرویو دیا۔ازاں بعد لوتھرن بشپ ریورنڈ انرسن (۔Rev Einarsson) سے اسلام کے موضوع پر آپ نے تبادلہ خیالات کیا۔اور آپ نے قرآن مجید اور انجیل کے مقام و حیثیت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے متعلق بائبل کی پیشگوئیوں پر روشنی ڈالی۔جب آپ نے وفات مسیح کے بارہ میں جماعت کا موقف پیش کیا تو وہ حیران رہ گئے۔آپ نے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تالیف اسلامی اصول کی فلاسفی پیش کی۔۱/۲۴ پریل کو آپ کی کیتھولک بشپ اور ہالینڈ کے مشہور ماہر علم المذاہب ڈاکٹر ایچ فریڈن (Dr۔H۔Fridon) سے ملاقات ہوئی اور ان سے عیسائیت کے تازہ رجحانات ، سپین میں مذہبی آزادی کی مشکلات، مدینہ میں وفد نجران کی آمد ، حضرت مسیح موعود کا مقام، طلاق و تعد دازدواج وغیرہ سے متعلق اسلامی نظریہ اور دیگر مسائل پر آپ کی دو گھنٹے تک تفصیلی گفتگو ہوئی۔آئس لینڈ میں قیام کے دوران ٹیلی ویژن پر آپ کا انٹرو یونٹر ہوا جس سے آئس لینڈ میں اسلام کا چرچا ہوا۔ازاں بعد اخبارات نے دلچسپی لینا شروع کی۔پہلے ایک اخبار نے آپ کا انٹرویو مع تصویر شائع کیا اور لکھا کہ آئس لینڈ کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ کوئی اسلامی مبلغ یہاں آیا۔اس کے بعد پے در پے اخبارات کے انٹرویو چھپنے شروع ہوئے۔۱/۲۹ پریل ۱۹۶۹ء کو تھیو سافیکل سوسائٹی کے ہال میں آپ کا لیکچر ہوا۔سارا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔تقریر کا وقت صرف ایک گھنٹہ تھا مگر سامعین نے اتنی دلچسپی لی کہ اجلاس دو گھنٹہ سے قبل ختم نہ ہو سکا۔امریکہ 60 مشن کی مطبوعہ سہ ماہی رپورٹ ( یکم جنوری تا ۳۱ مارچ ۱۹۶۹ء) کے مطابق قریشی مقبول احمد