تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 301 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 301

تاریخ احمدیت۔جلد 25 301 سال 1969ء (۲) ۱۴ دسمبر ۱۹۶۹ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں مجلس ارشاد مرکز یہ کا اجلاس منعقد ہوا۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے ارشاد پر صدارت کے فرائض مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ نے ادا فرمائے۔اس موقع پر مولانا بشارت احمد بشیر صاحب نے وفات مسیح علیہ السلام ( تین آیات قرآنیہ سے ) کے موضوع پر اور عطاء المجیب راشد صاحب نے نبی اکرم علیہ کا افاضہ کمالات روحانی کے موضوع پر ٹھوس اور پر مغز مقالے پڑھے۔بعدہ صاحب صدر کے صدارتی ارشادات کے بعد اجلاس دعا پر اختتام پذیر ہوا۔حضرت اماں جان کی خادمہ کے بچوں کا نکاح سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے مورخہ ۱۵ دسمبر ۱۹۶۹ء بعد نماز عصر مسجد مبارک میں محترمہ صادقہ بیگم صاحبہ بنت محترم چوہدری محمد یوسف صاحب نائب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح دو ہزار روپے حق مہر پر محترم چوہدری منیر احمد صاحب ابن محترم چوہدری نذیر احمد صاحب ربوہ کے ساتھ ہونا قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔ان دونوں لڑکی اور لڑکے کی دادی صاحبہ بچپن سے حضرت اماں جان کے پاس رہی ہیں اور حضرت اماں جان نے انہیں گھر کے ایک فرد کی طرح رکھا۔اب اللہ تعالیٰ نے انہیں عمر دی اور پوتے اور پوتیوں سے نوازا۔جن کی اب شادیاں ہو رہی ہیں اور بھی ہوں گی انشاء اللہ۔اس نسبت کے ساتھ جو ان کی دادی کو ہے حضرت اماں جان کے پیار اور خیال رکھنے کی وجہ سے ہماری بہن کی طرح ہیں۔اور یہ تعلق محبت اور تعلق شفقت بھی ایک قرب اور رشتہ کو قائم کرتا ہے۔اس رشتہ کے نتیجہ میں دل سے دعا نکلتی ہے۔آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس قائم ہونے والے رشتہ کو بہت ہی بابرکت کرے اور ایک ایسی نسل اس سے چلے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عظیم مہم غلبہ اسلام کے لئے اللہ تعالیٰ نے جاری کی ہے۔اس میں سب کام کرنے والے،