تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 288
تاریخ احمدیت۔جلد 25 288 سال 1969ء اسی وقت انجمن کے جملہ ادارے بند کر دیئے گئے اور اگلے روز ہم مئی کو بھی بند رہنے کا اعلان کر دیا گیا۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی قادیان کے زیر اہتمام کے بجے شام ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں در ویشان قادیان بھاری تعداد میں شامل ہوئے۔جلسہ میں متفقہ طور پر تعزیتی قرار داد پاس کی گئی جس کی پُر زور تائید جماعت احمدیہ کے نمائندہ کی حیثیت سے حکیم بدرالدین صاحب عامل جنرل سیکرٹری لوکل انجمن احمد یہ قادیان نے کی۔نیز گیانی عبد اللطیف صاحب نے اپنی مختصر مگر جامع تقریر میں اس المناک سانحہ پر جماعت احمدیہ کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم صدر کی شاندار قومی اور ملکی خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔جماعت احمدیہ کے ترجمان اخبار ” بدر نے امئی ۱۹۶۹ء کے صفحہ اول پر صدر جمہوریہ ہند کے انتقال پر مفصل خبر سپر داشاعت کی اور ان کی عظیم الشان قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تعلیم الاسلام کالج گھٹیالیاں میں ماہرین تعلیم کی آمد 40 ۴ مئی ۱۹۶۹ء کو پاکستان کے دو مشہور ماہرین تعلیم جناب ڈاکٹر ایل ایم چاولہ صاحب پرنسپل سنٹرل ٹرینگ کالج لاہور اور ڈاکٹر سید نذیر احمد شاہ صاحب سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج لاہور تعلیم الاسلام انٹرمیڈیٹ کالج گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں تشریف لائے۔وہ کالج کی منظوری کے سلسلہ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی ہدایات کے ماتحت آئے تھے۔انہوں نے کالج بلڈنگ، طلباء کی اقامت گاہ (ہوسٹل)، سٹاف کے رہائشی کوارٹرز، لائبریری اور کالج گراؤنڈ کا نہایت دلچسپی سے معا ینہ کیا۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کو بھی دیکھا اور اس پسماندہ علاقہ میں کالج کے ارباب حل وعقد کی مساعی کو سراہا نیز اپنے قیمتی خیالات سے لیکچرار صاحبان اور طلبہ کونوازا۔۔کالی کٹ انڈیا میں تبلیغی نمائش جماعتہائے احمدیہ کیرالہ (جنوبی ہند) کے زیر اہتمام 4 مئی سے امئی ۱۹۶۹ء تک کالی کٹ کے ٹاؤن ہال میں ایک عظیم الشان تبلیغی نمائش منعقد ہوئی جس کا افتتاح مسٹرسن کرن نرائن میئر کالی کٹ نے فرمایا اور اپنی افتتاحی تقریر میں جماعت احمدیہ کی عالمی تبلیغی سرگرمیوں اور غیر معمولی کامیابیوں کا تذکرہ فرمایا اور بتایا کہ قدیم زمانہ میں مذہب کے نام پر جنگیں ہوا کرتی تھیں لیکن اب تقریروں، تحریروں اور اس قسم کی نمائشوں کا زمانہ ہے اور جماعت احمد یہ اپنے نظریات و عقائد کی اشاعت کیلئے ان ذرائع کو خوب استعمال کرتی ہے۔