تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 287
تاریخ احمدیت۔جلد 25 287 سال 1969ء بالترتیب ۲۴، ۲۵ اور ۲۶ مارچ کو منعقد ہوئے۔آخری روز مقابلوں کے اختتام پر سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے تشریف لاکر طلباء میں انعامات تقسیم فرمائے۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کا ایک خصوصی اجلاس 37 ۲۸ مارچ ۱۹۶۹ء کو بزم سیاسیات تعلیم الاسلام کالج کے زیر انتظام ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی خبر روزنامه امروز ۲۹ مارچ ۱۹۶۹ ء نے درج ذیل الفاظ میں دی:۔اسلامی احکام پر عمل کئے بغیر اسلام کا اقتصادی نظام قائم نہیں ہوسکتا ربوه ۲۸ مارچ۔ممتاز عالم مولانا دوست محمد شاہد نے کہا ہے کہ احکام خداوندی پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں صحیح اقتصادی نظام قائم ہو سکتا ہے۔مولا نا گزشتہ روز بزم سیاسیات تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔آپ نے مزید کہا کہ اسلامی اقتصادی نظام کا ایک نقشہ خلافت راشدہ کے وقت دنیا میں اپنی برکات ظاہر کر چکا ہے۔اسلامی دنیا کی تمام مشکلات کا حل قرآن مجید کے اصولوں کو اپنانے میں مضمر ہے۔آپ نے کہا کہ قرآن مجید کے مطابق وہی شخص معزز ہے جو حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں ادا کرے۔صرف دولت کے لحاظ سے کوئی شخص معزز نہیں قرار پاسکتا“۔سفیر سعودی عرب کو قرآن مجید انگریزی کا بیش قیمت تحفہ 38 ہز ایکسیلنسی انس یوسف ین سفیر سعودی عربیہ (برائے ہند ) کے اعزاز میں انڈ و عرب ایسوسی ایشن حیدرآباد نے ۶ را پریل ۱۹۶۹ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں حیدر آباد کے ممتاز شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔اس موقعہ پر جماعت احمد یہ حیدر آباد کے ایک بزرگ قاضی جناب احمد حسین صاحب جماعت کے نمائندہ کی حیثیت سے مدعو تھے۔جنہوں نے قرآن کریم انگریزی کا ایک نسخہ اور دیگر انگریزی کتب کا ایک خوبصورت پیکنگ آنریبل سفیر صاحب کو پیش کیا جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول فرمایا۔دوسرے روز مقامی اخبارات نے اس خبر کو نمایاں طور پر شائع کیا۔صدر جمہوریہ ہند کا انتقال اور قادیان میں تعزیتی جلسہ 39 ۳ مئی ۱۹۶۹ء کو صدر جمہوریہ ہند جناب ڈاکٹر ذاکر حسین صاحب دلی میں صبح گیارہ بج کر ہیں منٹ پر انتقال کر گئے جو نہی یہ افسوسناک خبر آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہوئی ملک بھر میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ قادیان حضرت مولوی عبدالرحمان صاحب فاضل کے حکم سے