تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 252 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 252

تاریخ احمدیت۔جلد 25 252 سال 1969ء سیده ممتاز بیگم صاحبه (وفات: ۲۱ مئی ۱۹۶۹ء) سید موعود علیہ کی اور آپ سید محمد اشرف صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی اور سید سردارحسین شاہ صاحب افسر تعمیرات ربوہ کی اہلیہ تھیں۔اپنے حلقہ کی لجنہ اماءاللہ کی صدر تھیں۔اپنے حلقہ اثر میں لڑکیوں اور دیگر مستورات کو قرآن کریم پڑھاتیں تھیں۔قادیان میں اپنے محلہ کے ایک غریب بچہ کو آپ نے پالا اور پڑھایا جو بعد میں سلسلہ کا ایک بڑا عالم بنا۔آپ موصیہ تھیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔حضرت مہر النساء صاحبہ اہلیہ حضرت سردار امام خان صاحب آف سیالکوٹ چھاؤنی (وفات: ۲۱ مئی ۱۹۶۹ء) آپ نے اپنے خاوند کے داخل سلسلہ ہونے کے بعد ۱۸۹۶ء میں ہی تحریری بیعت کر لی تھی لیکن قادیان آ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل نہ کر سکیں۔بہت مخلص نیک اور دعا گوخاتون تھیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت محبت و عقیدت تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو تین بیٹے اور دو بیٹیاں عطاء فرمائیں۔ان میں سے ایک صاحبزادے محمد احسن خان صاحب آرڈینینس آفیسر راولپنڈی اور ایک صاحبزادی زیب النساء صاحبہ والدہ ڈاکٹر اقبال احمد صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ مظفر گڑھ ہیں۔آپ کی نماز جنازہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پڑھائی جس کے بعد آپ کی بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔بو یوغ ما لک صاحب آف سنگاپور 105 (وفات: ۲۱ مئی ۱۹۶۹ء بمقام کو چیغ سراواق) جماعت احمدیہ کوالا لمپور کے پریذیڈنٹ اور جناب اسماعیل بن کرسہ کے خسر اور نہایت مخلص احمدی تھے۔106 چوہدری عبدالرحیم صاحب صدر حلقہ اسلامیہ پارک لاہور (وفات: ۲۹ مئی ۱۹۶۹ء)