تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 243
تاریخ احمدیت۔جلد 25 243 سال 1969ء آپ کی شادی کم عمری میں ہی حکیم یوسف علی خان صاحب سے ہوئی مگر آپ نے احسن طریق سے گھر چلایا۔طبیعت کی حلیم اور صابرہ وشاکرہ خاتون تھیں۔آپ کا فی عرصہ قادیان بھی رہیں اور بطور سیکرٹری مال کے خدمات بھی سرانجام دیتی رہیں۔آپ کو بری رسومات اور بدعات سے سخت نفرت تھی۔غیر احمدی مستورات کو بھی بری رسومات کے نقصانات سے آگاہ کرتی رہتی تھیں۔ایک دفعہ آپ کا پوتا طاہر منصور سخت بیمار ہو گیا۔بہت علاج کئے مگر جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا۔بعض غیر احمدی خواتین نے مشورہ دیا کہ آپ کسی پیر فقیر کی درگاہ پر جائیں اور منت مانیں۔آپ نے کہا کہ اے میرے پیارے خدا مجھے شرک سے بچائیو اگر اس بچے کی زندگی ہے تو تیرے در سے ہی ملے گی۔چنانچہ خدا تعالی نے آپ کی دعاؤں کے ذریعہ بچہ کو معجزانہ شفا دی۔حضرت خلیفہ ایچ کی جانب سے جب بھی چندہ کی تحریک ہوتی تو آپ اس میں حصہ لیتی تھیں۔ہر سال جلسہ سالانہ میں شرکت کرتیں اور ہمہ تن گوش ہو کر جلسہ کی کارروائی سنتیں۔آخری بیماری میں بھی جلسہ پر گئیں۔آپ کمزوری کے باعث چل نہیں سکتی تھیں مگر پھر بھی اپنی بڑی ہمشیرہ صاحبہ کے ساتھ تانگہ میں سوار ہو کر جلسہ گاہ تک آئیں اور حضور انور کی تقریر سنی۔آپ غرباء ومساکین اور گھریلو ملازمہ سے بھی اچھا سلوک کرتیں۔قرآن شریف کی روزانہ تلاوت کرتی تھیں اور جب تک صحت اچھی رہی پورے روزے رکھتی رہیں۔مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۶۹ء بروزعید الاضحی بوقت ۲ بجے شب آپ نے وفات پائی۔آپ موصیبہ تھیں۔اسی دن صبح جناز ہ ربوہ لایا گیا۔بعد از نماز عصر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر محترم مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کرائی۔91 ملک امان خان صاحب آف بالاکوٹ (وفات: ۵مارچ ۱۹۶۹ء) آپ جماعت احمد یہ بالاکوٹ کے ابتدائی بیعت کرنے والوں میں سے تھے۔جماعت احمد یہ بالا کوٹ کے قیام کے بعد آپ کو شدید مشکلات پیش آئیں لیکن آپ نے استقامت کا نمونہ دکھایا۔سلسلہ کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سے بہت محبت رکھتے تھے۔جناب عبدالقادر صاحب آف ڈیٹن ، اوہایو، امریکہ (وفات ۶ ۱ مارچ ۱۹۶۹ء بعمر ۸۷ سال)