تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 244
تاریخ احمدیت۔جلد 25 244 سال 1969ء آپ ڈیٹن جماعت کی روح رواں تھے۔جب میجر عبدالحمید صاحب مربی سلسلہ نے ڈیٹن میں مسجد کی تعمیر کی تجویز پیش کی تو آپ نے سب سے پہلے ایک ہزار ڈالر اس نیک مقصد کے لئے پیش کر دیئے اور پھر ساری جماعت نے اس نیک نمونہ کی پیروی کی۔بعد ازاں تحریک پر آپ نے پانچ ہزار ڈالر مزید ادا کر دئے۔بڑھاپے کے باوجود آپ باقاعدگی سے مسجد میں حاضر ہو کر نماز ادا کرتے اور دوسری جماعتی تقریبات میں شریک ہوتے۔مرحوم آخر تک مسجد ڈیٹن کے مؤذن رہے۔آپ کی آواز میں خاص کشش تھی۔93 بھائی محمد حسین صاحب کھوکھر پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ جنجه ( یوگنڈا) (وفات: یکم اپریل ۱۹۶۹ء) اصل وطن ترگڑی ضلع گوجرانوالہ۔یوگنڈا کے نہایت ہی باعمل پُر جوش اور سرگرم احمدی تھے۔سلسلہ احمدیہ کے لئے قربانی مبلغین کا خصوصی احترام اور تعاون، مہمان نوازی اور دعوت الی اللہ آپ کا طرہ امتیاز تھا۔جہ کی خوبصورت مسجد اور احمد یہ مشن ہاؤس دونوں عمارتیں آپ کی جدو جہد اور سعی بلیغ کا ثمر ہیں۔مہمانوں کی خدمت کے لیے وہ خود اور ان کا گھرانہ وقف تھا۔افسروں میں اپنی دیانت و امانت اور فرض کی ادائیگی کے لیے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔غیر از جماعت دوستان کے پاس اپنی امانتیں رکھواتے اور ان کے خلوص اور نیک روی کے باعث بہت عزت کرتے۔کرنل ڈاکٹر محمد یوسف صاحب انچارج احمد یہ ڈسپنسری لیگوس (وفات: ۵/اپریل ۱۹۶۹ء بمقام لیگوس) وطن مالوف مدینہ ضلع گجرات۔نائیجیریا میں سلسلہ کے اولین میڈیکل مشنری تھے۔آپ زندگی وقف کرنے کے بعد ۱۹۶۱ء میں اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے نائیجیر یا روانہ ہو گئے۔ان دنوں آپ کی صحت بھی کوئی ایسی اچھی نہ تھی اور ڈسپنسری کے آغاز کے لیے محنت بھی معمولی سے زیادہ در کار تھی لیکن ڈاکٹر صاحب نے شبانہ روز محنت کر کے تمام ضروری امور سرانجام دیے اور ان تمام عوامل کو جمع کیا جو ڈسپنسری کے لیے ضروری تھے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو آٹھ سال تک اس ڈسپنسری کے ذریعہ خدمت خلق کا قابل رشک موقع عطاء فرمایا۔طبی قابلیت کے علاوہ آپ میں مریضوں سے ہمدردی کا جذبہ بھی موجود تھا۔ڈسپنسری بند ہو جانے کے بعد بھی آپ کے گھر مریض