تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 242
تاریخ احمدیت۔جلد 25 حضرت امتہ الحمید بیگم صاحبہ (وفات: ۲۷ فروری ۱۹۶۹ء) 88 242 سال 1969ء آپ ۱۹۰۶ء میں پیدا ہوئیں۔آپ محترم چوہدری احمد جان صاحب امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کی اہلیہ ، سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور مخلص صحابی حضرت منشی عبدالعزیز صاحب اوجلوی پٹواری ( یکے از اصحاب کبار ۳۱۳) کی صاحبزادی، حضرت بابا محمد حسن صاحب واعظ ( موصی اوّل۔والد ماجد حضرت مولا نا رحمت علی صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا) کی بھتیجی ، حضرت مولوی محمد الدین صاحب صدر صدر انجمن احمدیہ کی نسبتی بہن اور چوہدری ظہور احمد صاحب ناظر دیوان کی ماموں زاد بہن تھیں۔آپ پیدائشی احمدی تھیں۔حضرت مولوی محمد الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔میں تصدیق کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو دیکھا ہوا تھا“۔آپ کو حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ حرم سید نا حضرت مصلح موعود کی مبارک اولاد کی رضاعی والدہ ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔اور جیسا کہ حضرت ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے اپنی ۸ دسمبر ۱۹۸۲ء کی تحریر میں رقم فرمایا آپ لجنہ کی ابتدائی ممبرات میں سے تھیں۔کلکتہ ،لکھنو ، کوئٹہ اور راولپنڈی وغیرہ مقامات میں آپ نے سیکرٹری لجنہ اماءاللہ اور صدر لجنہ اماءاللہ کی حیثیت سے ۳۶ سال تک بے لوث خدمات سرانجام دیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد سے بہت محبت وعقیدت رکھتی تھیں اور ان کی خدمات بجالانے میں سرشار رہتی تھیں۔مرحومہ نے تین لڑکے اور چھ لڑکیاں اپنی یاد گار چھوڑیں۔20 فاطمہ بیگم صاحبه زوجه حکیم یوسف علی خان صاحب (وفات: ۲۷ فروری ۱۹۶۹ء) آپ ۱۹۰۱ء میں پیدا ہوئیں۔آپ کے والد صاحب حضرت قریشی غلام حسین صاحب اور والدہ صاحبہ دونوں کو ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔آپ کل پانچ بہن بھائی تھے۔آپ کی بڑی ہمشیرہ حیات بیگم صاحبہ کی شادی حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری سے ہوئی۔