تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 228
تاریخ احمدیت۔جلد 25 228 سال 1969ء آپ انجمن احمد یہ اشاعت اسلام لاہور ( غیر مبائعین ) کے جنرل سیکرٹری ہوا کرتے تھے۔ان کی طبیعت میں شرافت تھی اور انہیں افراد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دوسرے غیر مبائع صاحبان کے طریق پر بغض اور دشمنی نہ تھی بلکہ وہ اس طرز عداوت اختیار کرنے والے غیر مبائعین کو ناپسند کرتے تھے۔ان کی دلی خواہش تھی کہ جماعت احمدیہ کے دونوں فریقوں میں مکمل اتحاد نہ ہو سکے تو کم از کم مصالحت ضرور ہو جائے۔انہیں قادیان آنے کی بھی دعوت دی گئی جسے انہوں نے بخوشی منظور کر لیا اور قادیان پہنچے۔ہمارے استاد حضرت میر محمد اسحاق صاحب ناظر ضیافت نے اپنی طبیعت کے مطابق پورا پورا اکرام ضیف کیا۔مجھے یاد ہے کہ خاکسار نے جب حضرت شاہ صاحب مرحوم کو کھانے پر اپنے گھر بلایا تو مذہبی گفتگو بھی نہایت پیارے انداز سے ہوئی۔حضرت شاہ صاحب نے فرمایا کہ کوئی ایسا طریق ہونا چاہیے کہ دونوں فریق کے اخبارات ایک دوسرے کے خلاف سخت زبانی نہ کریں۔میں نے عرض کیا کہ یہ تو کچھ مشکل نہیں۔ہمارے ہاں تو پہلے ہی بڑی احتیاط کی جاتی ہے۔میں ان دنوں رسالہ فرقان قادیان کا ایڈیٹر تھا جو ان دنوں صرف غیر مبائعین کے متعلق مقالات شائع کرتا تھا اور ان کے اعتراضات کے جوابات دیا کرتا تھا۔میں نے عرض کیا کہ آپ اس رسالہ کے کسی مضمون یا کسی فقرہ کے متعلق فرمائیں کہ وہ نازیبا ہے تو اس کے بارے میں معذرت شائع کر دی جائے گی اور آئندہ مزید احتیاط کی جائے گی۔جماعتی روزنامہ الفضل بھی حضرت امام ہمام کے منشاء کے مطابق اس بارے میں بالکل خاموشی بھی اختیار کر سکتا ہے مگر آپ فرما ئیں کہ ”پیغام صلح کوکون روکے گا؟ حضرت شاہ صاحب اس پر سوچ میں پڑ گئے اسی مرحلہ پر میں نے یہ بھی عرض کیا کہ اصل بات یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغی مہمات کی راہ میں آپ لوگوں (غیر مبائعین ) کا ذکر بالکل غیر ضروری ہے۔ہمارا سیدھا مسلک ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ قادیان میں پیدا ہوئے۔وہیں آپ کا مدفن ہے اور وہی شروع سے جماعت احمدیہ کا مرکز رہا ہے اور وہی آج ہمارا مرکز ہے۔آپ کا دعوی مسیح موعود اور غیر تشریعی امتی نبی ہونے کا ہے جسے جماعت احمد یہ روز اول سے مانتی ہے اور یہ بات سب غیر احمدی بھی جانتے ہیں۔جماعت کا عملی مؤقف بھی سب کو معلوم ہے۔اس سارے موضوع میں غیر مبائعین کے ذکر کی کہیں ضرورت نہیں پڑتی۔اس لئے ہماری تبلیغ تو آپ لوگوں کے ذکر کے بغیر ہوسکتی ہے اور ہو رہی ہے مگر آپ ( غیر مبائعین ) نے جو غلط مؤقف اختیار کیا ہے اس میں آپ اپنی تبلیغ یہاں سے شروع