تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 227 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 227

تاریخ احمدیت۔جلد 25 227 سال 1969ء ربوہ)۔قریشی احمد شفیع صاحب (سابق امیر ضلع میانوالی)۔قریشی محبوب الہی صاحب کراچی۔امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ ماسٹر خدا بخش صاحب سرگودہا۔( قریشی اسماعیل عبدالمساجد صاحب ریٹائرڈ مینیجر M۔C۔B بینک ربوہ آپ کے پوتے ہیں جو کہ دار الصدر غربی حلقہ لطیف ربوہ میں مقیم ہیں۔) حضرت میاں عمر دین صاحب ولادت : ۱۸۸۹ء بیعت : ۱۹۰۶ء وفات : ۸ دسمبر ۱۹۶۹ء آپ مکرم میاں نبی بخش صاحب کے بیٹے تھے۔آپ صحابی تھے اور سلسلہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔آپ جہاں جہاں بھی رہے جماعتی تنظیموں کے عہدہ دار رہے۔آپ کی تبلیغ سے کئی احباب حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔آپ کی نماز جنازہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پڑھائی اور بعد میں بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔67 حضرت سید امجد علی شاہ صاحب امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ ولادت : ۱۸۸۷ء بیعت: ۱۹۰۰ء وفات : ۱۰ دسمبر ۱۹۶۹ء آپ حضرت سید فضیلت علی شاہ صاحب کے صاحبزادہ تھے۔قادیان میں تعلیم پائی اور مارچ ۱۹۱۴ء میں غیر مبایعین سے وابستہ ہو گئے اور کچھ عرصہ تک آنریری جنرل سیکرٹری احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان سے بھی محبت والفت کا قلبی تعلق قائم رکھا۔۲۸ جنوری ۱۹۴۴ء کو حضرت مصلح موعود نے دعوئی مصلح موعود فرمایا جس کے دو ماہ بعد اپریل ۱۹۴۴ء میں آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کے دست مبارک پر بیعت کر لی اور پھر آپ جماعت احمد یہ سیالکوٹ میں نہایت اخلاص و محبت سے سیکرٹری تعلیم وتربیت ،سیکر ٹری نشر واشاعت، قضاء امارت ضلع اور امیر جماعت سیالکوٹ شہر کے فرائض نہایت احسن رنگ میں سرانجام دیتے رہے۔احراری تحریک نے جب قیام پاکستان کے بعد سر اٹھایا تو آپ نے سیکرٹری نشر واشاعت کی حیثیت سے مسلسل کئی ٹریکٹ اور ہینڈبل شائع کر کے جہاد بالقلم کا حق ادا کر دیا۔آپ ایک عالم باعمل اور نہایت متدین بزرگ شخصیت تھے۔69 خالد احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے آپ کی وفات پر تحریر فرمایا:۔حضرت سید امجد علی شاہ صاحب مرحوم آف سیالکوٹ سے میرا تعارف اس وقت ہوا تھا جب