تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 220
تاریخ احمدیت۔جلد 25 220 سال 1969ء 66 یہ نسخہ نور میرے ریویو یا تعریف کا محتاج نہیں۔جن لوگوں نے ان خطبات کو سنا یا پڑھا ہے وہ جانتے ہیں کہ کس قدر ضروری مسائل اور دلوں پر تاثیر کرنے والے پاک وعظ اور عملی قوت کو مدد دینے والے مجرب نسخے اور ظاہری شیاطین کے دفعیہ کے واسطے کاری حربے ان میں موجود ہیں۔کتاب کے دوسرے حصہ کی اشاعت اخبار بدر قادیان ۳۰ جنوری ۱۹۱۳ء کے صفحہ ۷ اپر حسب ذیل نوٹ شائع ہوا:۔بابو عبد الحمید صاحب لکھتے ہیں۔” میں نے خطبات نور کی نسبت ایک خواب دیکھا جو بہت ہی مبارک خواب ہے۔میں نے دیکھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر واقعہ سیالکوٹ تشریف شریف لائے اور میری والدہ سے خطبات کی تالیف پر بہت ہی اظہار مسرت فرمایا۔مجھے طلب فرمایا لیکن میں اس وقت گھر پر نہ تھا۔جب میں گھر گیا تو والدہ صاحبہ نے حضور پر نور کا تشریف شریف لانا اور اظہار خوشنودی فرمانے کا ذکر مجھ سے کیا۔( فالحمد للہ ) لاہور میں آپ کو عرصہ دراز تک سلسلہ کی عظیم الشان خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔آپ کی پُر جوش تبلیغی مساعی پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے نہایت درجہ مسرت کا اظہار فرمایا۔اس ضمن میں حضور کے مندرجہ ذیل دو مکتوب قابل ذکر ہیں۔مکرمی با بوعبدالحمید صاحب 51 السلام علیکم آپ کی تبلیغی کوششوں کی رپورٹ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل فرمائے اور ان دوسرے دوستوں پر بھی جو اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ایک لمبا عرصہ تک نو مسلموں کا خیال رکھنا اور پختہ کرنا ضروری ہوگا۔محمد یوسف کی بیوی میرے نزدیک اسلام پر زیادہ پختہ ہے وہی انہیں کھینچ کر قادیان لا ئی تھی۔واللہ اعلم۔خاکسار مرزا محمود احمد د مکرمی با بوعبدالحمید صاحب السلام علیکم آپ کی تبلیغی کوششوں سے آپ کے تازہ خطوط سے اطلاع ملی۔اللہ تعالیٰ