تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 169
تاریخ احمدیت۔جلد 25 169 سال 1969ء ادا کی۔خطبہ عید میں حضور نے عید الفطر کی فلاسفی نیز اس کے تسلسل میں ملنے والی حقیقی اور دائمی عید کے حصول کے قرآنی ذرائع بیان فرمائے۔حضور نے فرمایا کہ یہ امر انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ وقفہ وقفہ سے خوشیاں منائے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے مبعوث کردہ انبیاء کے ذریعہ سے انسان کے اس فطرتی تقاضا کو پورا کرنے کا سامان کیا اور خوشی کے اظہار کے طریق بھی بتائے۔اسلام کی رو سے حقیقی خوشی وہی ہے جس کے منانے کا اللہ تعالیٰ حکم دے اور جس کے لیے قلبی کیفیت کا سامان بھی خود پیدا کرے۔دعا کے بعد حضور نے سب حاضرین کو بلند آواز سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کی دعا سے نوازا اور کمال شفقت سے فرمایا آپ سب اور دنیا کے کونے کونے میں بسنے والے احمدیوں کو عید مبارک ہو۔اس روز جمعہ بھی تھا چنا نچہ نماز جمعہ کے بعد حضور نے تمام احباب کو شرف مصافحہ بخشا۔پروفیسرعبدالسلام صاحب کا گرانقدر عطیہ 153 پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ایف۔آر۔ایں سائنسی مشیر اعلیٰ صدر پاکستان نے سائنسی تحقیقات میں کام آنے والے چند عمدہ آلات کی درآمد کی غرض سے شعبہ طبیعیات تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے لئے ہیں لاکھ لیرا (اطالوی سکہ ( یعنی قریباً دو ہزار پاؤنڈ کا گرانقدر عطیہ منظور فرمایا۔یہ رقم اُس فنڈ میں سے دی گئی جو پر و فیسر صاحب مذکور نے انہی ایام میں پاکستان میں سائنسی ترقی کے لئے اپنے انعام کی رقم وقف کر کے قائم کیا۔پروفیسر نصیر احمد خان صاحب صدر شعبہ طبیعیات تعلیم الاسلام کالج نے روزنامہ الفضل میں یہ خبر دیتے ہوئے لکھا کہ اس طرح شعبہ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو سکے گی۔مزید لکھا کہ آپ (پروفیسر عبدالسلام صاحب) نے دس لاکھ لیرا کی رقم بطور عطیہ اسلامیہ کالج لاہور کے لئے بھی منظور فرمائی ہے۔154 66 جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۶۹ء امسال احمدیت کے دائمی مرکز قادیان دارالامان میں سالانہ جلسہ کا مقدس اجتماع ۲۰،۱۹،۱۸ دسمبر ۱۹۶۹ء کو انعقاد پذیر ہوا۔جس میں شمع احمدیت کے پروانے خدا کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے احمدیت کے دائمی مرکز قادیان کی ارضِ مقدس میں جمع ہوئے اور ایک دفعہ پھر انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ زندہ خدا، زندہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور زندہ کتاب پر ایمان رکھنے کے باعث خود بھی زندہ ہیں۔مسیح پاک لام کے ان ابرا ہیمی طیور نے جو سرزمین ہندو پاک کے مختلف آشیانوں میں آباد تھے سرزمین السلام