تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 148
سال 1969ء تاریخ احمدیت۔جلد 25 148 تجربہ گاہ کا افتتاح عمل میں آیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب افضل حسین صاحب سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ورکن پاکستان اکیڈیمی آف سائنس تھے۔آپ نے اپنے پر مغز اور اثر انگیز خطاب میں طبیعیات کے میدان میں علمی ارتقاء اور اس کی بے انداز وسعتوں پر کسی قدر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد سائنسی علوم کی تعلیم و تدریس میں بعض اہم بنیادی اور ناگزیر تبدیلیوں پر زور دیا۔آپ نے فرمایا کہ میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ میں جرات، خود اعتمادی، پیش بینی اور منصوبہ بندی کی جن صلاحیتوں کو میں نے چودہ سال قبل سراہا تھا ( ۲۰ جون ۱۹۵۵ء کو آپ نے تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب فرمایا تھا یہاں اسی کی طرف اشارہ ہے۔وہ درست ثابت ہوئی ہیں۔آپ نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر اب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔میری دعا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس کے غایت درجہ حوصلہ افزا نتائج ظاہر ہوں گے اور مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔اس ضمن میں آپ نے مزید فرمایا کہ آپ کا کالج لاہور سے باہر پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والا پہلا کالج ہے جس نے ایم اے کی سطح پر طبیعیات ایسے اہم مضمون کی تعلیم شروع کرنے کا جرأت مندانہ قدم اٹھایا ہے آپ کو بعض معتین اور مخصوص سہولتیں حاصل ہیں۔تیزی سے ترقی کرنے والی اس سائنس ( یعنی طبیعیات) کی جدید ضرورتوں کو پورا کرنے والی جدید طرز کی عمارت آپ کو میسر ہے اور اس سے بڑھ کر یہ کہ جدید ترین سائنسی آلات اور ساز وسامان آپ نے فراہم کر لیا ہے جس کا انتخاب پروفیسر عبدالسلام ایسے بلند پایہ اور تجربہ کار سائنسدان نے کیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ سائنسی تحقیق کے معاملے میں ان کا جذبہ اور ان کی لگن آپ لوگوں کے لئے راہنما ثابت ہوگی اور آپ ہمیشہ ہی اس سے خاطر خواہ استفادہ کر سکیں گے اور اس عظیم دارالعلوم کی قائم کردہ مثال جس میں پروفیسر نے تعلیم پائی۔آپ لوگوں کی جدو جہد اور سرگرمی کا نقطہ مرکزی ہوگی بلاشبہ عمارتیں اور سائنسی آلات کی فراہمی اپنی جگہ بہت ضروری ہے لیکن کامیابی کا اصل ذریعہ پوری لگن سے کام کرنے والے افراد ہوتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ ذوق و شوق اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا یہ جذ بہ آپ کے ہاں کارفرمارہے گا۔اس افتتاحی تقریب میں کالج کے اساتذہ وطلباء اور صدرانجمن احمد یہ اور تحر یک جدید کے ناظر اور وکلاء صاحبان اور بہت سے دیگر مقامی احباب کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی اور لا ہور اور فیصل آباد کے نامور اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت فرمائی۔چنانچہ اس موقع پر ڈاکٹر مظفر علی شاہ صاحب ریڈر سلام -