تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 147 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 147

تاریخ احمدیت۔جلد 25 147 سال 1969ء از راه شفقت مصافحہ بخشا۔محترم چوہدری اسد اللہ خان صاحب امیر جماعت احمد یہ لا ہور اور مقامی مجلس عاملہ کے متعدد اراکین لاہور سے آٹھ میل کے فاصلہ پر واقع کوٹ عبد المالک تک بغرض مشایعت علیحدہ موٹر کار میں آئے اور یہاں حضور سے مصافحہ کر کے واپس لوٹے۔مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کے تین اراکین نے ایک علیحدہ موٹر کار میں حضور کے قافلہ کے ہمراہ مشایعت کی غرض سے ربوہ آنے کی سعادت حاصل کی۔ربوہ میں دفتر پرائیوٹ سیکرٹری کے احاطہ میں بہت سے مقامی احباب نے امیر مقامی محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی سرکردگی میں حضور کا پر تپاک استقبال کرنے کی سعادت حاصل کی۔حضور نے جملہ حاضر احباب کو شرف مصافحہ بخشا۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے جلسہ سالانہ ۱۹۶۹ء کے موقع پر سفر لاہور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:۔134- پچھلے دنوں جب ہنگامہ تھا اور سوشلزم وغیرہ کے نعرے بھی لگ رہے تھے مجھے لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں میں نے بعض ایسے غیر احمدی دوستوں کو بلایا جو اپنے حلقوں میں بڑے اثر و رسوخ والے تھے اور میں نے انہیں کہا کہ تم سوشلزم کا نعرہ کیوں لگاتے ہو جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نعرہ سوشلزم کے نعرہ سے زیادہ حسین اور زیادہ احسان کرنے والا ہے۔اس کا حسن اتنا نمایاں ہے کہ تم اس کا خیال بھی نہیں کر سکتے۔جب میں نے ان کو تفصیل بتائی تو بلا استثناء ہر ایک نے یہی کہا جو آپ کہتے ہیں وہ تو درست ہے لیکن اس پر عمل کون کرے۔میں نے انہیں کہا کہ کیا قرآن کریم پر عمل کرنے کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہونگے بلکہ یہ تو انسان کے لئے ہی بطور ہدایت نامہ بھیجا گیا اور میں نے اور آپ نے ہی اس کی تعلیم اور اس کے ارشادات پر عمل کرنا ہے فرشتوں نے اس پر عمل نہیں کرنا۔میں نے انہیں کہا کہ جب میں اپنی بساط اور طاقت کے مطابق کوشش کر رہا ہوں کہ خود بھی اس پر عمل کروں اور اپنے بھائیوں اور بہنوں سے بھی اس پر عمل کراؤں تو آپ بھی اپنے ماحول میں اس پر عمل کرنے اور کرانے کی کوشش کریں۔135- ٹی آئی کالج ربوہ میں طبیعیات کی نئی تجربہ گاہ کا شاندار افتتاح ۱۲ اکتوبر ۱۹۶۹ء کو تعلیم الاسلام کالج ( نیو کیمپس) ربوہ میں طبیعیات کی نئی پرشکوہ اور عالیشان