تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 3
تاریخ احمدیت۔جلد 25 3 سال 1969ء مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث ] افتتاحی اجلاس کی صدارت کے فرائض حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان نے ادا کئے اور لوائے احمدیت لہرایا۔جلسہ سالانہ کے مقدس موقع پر درج ذیل تقاریر ہوئیں۔ا۔افتتاحی خطاب (حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب) ۲۔خدا کی ہستی کا ثبوت ( مولانا محمد حفیظ فاضل بقا پوری صاحب )۳۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات بنی نوع انسان پر ( مولا نا شریف احمد امینی صاحب ) ۴ ملکی اتحاد و یجہتی کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی (بشیر احمد فاضل صاحب )۵۔جماعت احمدیہ غیروں کی نظر میں ( مولوی عبدالحق فضل صاحب )۶۔حضرت گورونانک جی کی نگاہ میں اسلام کا بلند مقام ( گیانی عبداللطیف صاحب) ۷۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں ( محمد کریم الدین شاہد صاحب ) ۸- حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کی بہتری کے لئے کیا کیا (مولانا شریف احمد فاضل صاحب) ۹۔جماعت احمدیہ کی عالمگیر وسعت اور استحکام (چوہدری مبارک علی فاضل صاحب) ۱۰۔مغربی ممالک میں تبلیغ اسلام ( حافظ قدرت اللہ صاحب فاضل )۔لنڈن مشن کے حالات (بشیر احمد رفیق صاحب) جلسہ کے دوران ۶ ۷ ۸ جنوری کو تین شبینہ اجلاس بھی مسجد اقصیٰ میں منعقد ہوئے۔ان اجلاسات میں درج ذیل تقاریر ہوئیں۔ا۔مرکزی تحریکات ) ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے)۲۔قبر مسیح کے متعلق نئے انکشافات ( محمد عمر صاحب )۳۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام(مولانا شریف احمد امینی صاحب (۴۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تحریکات (مولانا محمد حفیظ بقاپوری صاحب ) ۵۔ذکر حبیب ( حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب ) 4۔جماعت احمدیہ میں مقام خلافت (صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب) زائرین قادیان کا پاکستانی قافلہ زائرین قادیان کا پاکستانی قافلہ جو ۶۷ زائرین پر مشتمل تھا م جنوری کو پرسوز دعاؤں کے ساتھ