تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 135 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 135

تاریخ احمدیت۔جلد 25 135 سال 1969ء Pumps کے دو مکمل یونٹ موجود ہیں ایک چھوٹا سا Glass Blowing Unit بھی لگایا گیا ہے۔(۲) Nuclear Physics Laboratory - ایلفا اور گیما کے تابکار ذرات منگوائے گئے ہیں اس کے علاوہ GM Counters اور Timer/Scaler یونٹ بھی موجود ہیں۔اس لیبارٹری میں ایک بہت حساس Electrometer بھی نصب کیا گیا ہے جو 12-Amperes10 تک کی لہروں کو ماپ سکتا ہے۔عام کلاسیکل تجربات میں مندرجہ ذیل تجربات شامل ہیں :۔(1)E/M الیکٹران کی تعین کی جے جے تھامسن ٹیوب۔(۲) الیکٹرانک چارج دریافت کرنے کاMilikan Oil Drop کا تجربہ۔(۳) الیکٹرانک لیبارٹری۔اس میں اعلیٰ درجہ کا الیکٹرانک سامان موجود ہے۔الیکٹرانک کا یہ سامان معیاری غیر ملکی فرموں کا تیار کردہ ہے تاہم کچھ ایسے تجربات بھی ہیں جو ہماری لیبارٹری میں ہی بڑی کامیابی سے تیار کئے گئے ہیں۔(Spare Parts) فالتو پرزے بھی وافر تعداد میں منگوائے گئے ہیں تا کہ کام کے دوران دقت پیش نہ آئے۔ان پر کوئی ۵۰,۰۰۰ روپے خرچ آیا ہے۔ٹرانسسٹر سے تعلق رکھنے والے تجربات کے لئے ایک Mini-lab بھی منگوائی گئی ہے Solderless Joint Assembly اس کی خصوصیت ہے اس طرح اس کے مختلف آلات مختلف تجربوں میں بار بار استعمال کئے جاسکتے ہیں۔۴۔ورکشاپ "80x50 کی ایک ورکشاپ بنائی گئی ہے جس میں ورکشاپ کے سامان کے علاوہ ایک لیتھ ،ڈرلز اور Coil Winding مشین بھی موجود ہے۔ہوائی جہاز کا ایک انجن بھی موجود ہے۔خاص آلات کے ذریعے اس کے سسٹم سے طلباء کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔۔آپٹک لیبارٹری Optic Lab میں تین ڈارک روم (Dark Rooms) ہیں جو ہوا خارج کرنے والے پنکھوں سے آراستہ ہیں۔ان کمروں میں طبیعیات کے بعض عالمی شہرت کے تجربات نصب کئے گئے ہیں۔۔بی ایس سی آنرز کی لیبارٹری۔اس میں وہ تجربات موجود ہیں جو بی ایس سی آنرز کے نصاب میں موجود ہیں۔ے۔بیٹری روم۔ایک علیحدہ بیٹری چار جنگ روم بنایا گیا ہے جس میں چار یونٹ لگائے گئے ہیں