تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 134 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 134

تاریخ احمدیت۔جلد 25 134 سال 1969ء شکل میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو دیکھنا چاہتا ہے اسی شکل میں آپ اسے نظر آئیں۔۔۔۔۔۔اس کے بغیر ایک واقف زندگی کا کوئی مزہ نہیں۔127- تعلیم الاسلام کالج کے فزکس بلاک کے پہلے مرحلہ کی تکمیل سیدنا حضرت خلیفہ اصبح الثالث کے پیش نظر بر سوں قبل جو عظیم الشان منصور تعلیم الاسلام کا لج کی طبیعیات کی تجربہ گاہوں سے متعلق تھا اور جس کے لئے آپ کم و بیش دس سال سے خصوصی جد و جہد فرمارہے تھے حضور کی سر پرستی ، خاص توجہ اور غیر معمولی دلچسپی کے نتیجہ میں اکتوبر ۱۹۶۹ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کالج کو جدید ترین آلات سائنس سے آراستہ و پیراستہ ایسی بلند پایہ تجربہ گاہیں قائم کرنے کی توفیق مل گئی جن میں بی ایس سی (آنرز ) اور ایم ایس سی کے طلبہ کو بھی طبیعیات کی اعلیٰ تعلیم دی جا سکتی تھی اور اعلیٰ پیمانہ پر ریسرچ کا کام بھی جاری کیا جاسکتا تھا۔کالج کی ان تجر بہ گاہوں اور ان کے ساز و سامان کی مختصر کیفیت ” نامہ نگار‘الفضل کے الفاظ میں سپر دقر طاس کی جاتی ہے:۔تعلیم الاسلام کا لب فرس بلاک جوئی لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے در حقیقت ایک عظیم تر منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔یہ منصوبہ کوئی دس سال قبل شروع کیا گیا تھا اس کا احاطہ اسی ایکڑ کے یہ قریب ہے۔جب نئے کالج کا یہ جامع منصوبہ مکمل ہو جائے گا تو اپنی ذات میں ایک منفردشان کا حامل ہوگا۔اس میں ایک سائنس بلاک، آرٹس بلاک، ایک ہال، ایک لائبریری، چھ ہوٹل، سٹاف کے کوارٹرز اور کیفے ٹیر یا وغیرہ ہوں گے اور یہ عمارت ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کے معیار تک تعلیم دینے کے کام آئے گی۔پرانی عمارت میں صرف ایف اے کی کلاسیں رہ جائیں گی۔نئے کیمپس میں پانی کی فراہمی کے مناسب انتظامات موجود ہیں اور اس لئے بے شمار درخت اگے ہوئے نظر آتے ہیں۔چھپیں ایکڑ کا ایک باغ کیمپس میں داخل ہونے والوں کا استقبال کرتا ہے۔اس کے علاوہ کھیل کے میدانوں میں سبزہ اپنی الگ بہار دکھاتا ہے۔نیا فرکس بلاک جو مضبوط کنکریٹ سے تیار کیا گیا ہے ہیں ہزار مربع فٹ مسقف رقبے پرمش ہے اور اس میں متعدد تجربہ گاہیں بنائی گئی ہیں جن کا مختصر سا تعارف درج ذیل ہے۔مشتمل (1) Low Pressure Physics اس لیبارٹری میں Backing and Diffusion