تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 124
تاریخ احمدیت۔جلد 25 124 سال 1969ء ایک پُر معارف خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں سورہ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات کی حقیقت افروز تفسیر فرمائی نیز تحریک کی کہ پوری جماعت ان آیات کو حفظ کرے چنانچہ فرمایا: ”میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیتیں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ہر احمدی کو یاد ہونی چاہئیں اور ان کے معانی بھی آنے چاہئیں اور جس حد تک ممکن ہو ان کی تفسیر بھی آنی چاہیے اور پھر ہمیشہ دماغ میں وہ متحضر بھی رہنی چاہیے۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ستر ، اتنی صفحات کا ایک رسالہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفہ اول اور حضرت مصلح موعود کی تفاسیر کے متعلقہ اقتباسات پر مشتمل ہوگا شائع بھی کر دیں گے۔مجھے آپ کی سعادتمندی اور جذبہ اخلاص اور اس رحمت کو دیکھ کر جو ہر آن اللہ تعالیٰ آپ پر نازل کر رہا ہے امید ہے کہ آپ میری روح کی گہرائی سے پیدا ہونے والے اس مطالبہ پر لبیک کہتے ہوئے ان آیات کو زبانی یاد کرنے کا اہتمام کریں گے۔مرد بھی یاد کریں گے۔عورتیں بھی یاد کریں گی۔چھوٹے بڑے سب ان سترہ آیات کو ازبر کر لیں گے۔پھر تین مہینے کے ایک وسیع منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم ہر ایک کے سامنے ان آیات کی تفسیر بھی لے آئیں گئے۔120 اپنے مقدس اور محبوب امام کی اس تحریک پر احمدی مردوں اور خواتین نے والہانہ رنگ میں لبیک کہا۔ان کے اسمائے گرامی الفضل میں بغرض دعا شائع کئے گئے تھے۔مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر مسلم ممالک کی ایک اہم کا نفرنس (مراکش) مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مقامات مقدسہ کے تحفظ کے مسئلہ پر غور کرنے کے لئے چھپیں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی ایک اہم کانفرنس مراکش کے دارالحکومت رباط میں ۲۲ تا ۲۵ ستمبر کو منعقد ہوئی۔یہ پہلا موقعہ تھا کہ اتنی تعداد میں مسلم ممالک کے سر براہ اور حکومتوں کے نمائندے ایک جگہ جمع ہوئے۔کانفرنس کے مجھ سعودی عرب کے شاہ فیصل تھے اور عرب لیگ کے وزراء خارجہ کی کانفرنس نے اس کی توثیق کی تھی۔