تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 107
تاریخ احمدیت۔جلد 25 107 سال 1969ء کے قریباً ساڑھے چھ سو خدام کے علاوہ چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی اور دیگر عہد یداران جماعت احمدیہ کراچی نے بھی شمولیت کی۔چائے وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد حضور کے ارشاد پر ثاقب زیروی صاحب مدیر رسالہ لاہور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام نہایت خوش الحانی کے ساتھ پڑھ کر سنایا۔اس کے بعد حضور نے تمام خدام کو باری باری مصافحہ کا شرف عطا فرمایا۔ے ستمبر کو کراچی، ربوہ، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، کرونڈی، کوٹری ، حیدر آباد اور نوابشاہ کی جماعتوں کے کثیر التعداد احباب اپنے محبوب آقا کی زیارت سے مشرف ہوئے۔بعض غیر از جماعت دوستوں نے بھی حضور سے ملاقات کی حضور ان سے دیر تک مختلف دینی اور علمی موضوعات پر گفتگو فرماتے رہے۔اسی روز چھ بجے شام حضور نے احمدیہ ہال میں مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے اجلاس عام سے خطاب فرمایا اور نو جوانان احمدیت کو نصیحت کی کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں توحید حقیقی کو قائم کریں اُسی کو حقیقی کارساز سمجھیں اسی پر توکل اور بھروسہ رکھیں اور اسلام کی عالمگیر فتح کے لئے یکجان ہو کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی ہر ممکن کوشش کریں اور ہر آن مصروف دعار ہیں۔9 ستمبر کو کراچی کی احمدی مستورات کے ایک غیر معمولی اجلاس سے حضور نے خطاب فرمایا۔یہ اجلاس بھی احمد یہ ہال میں منعقد ہوا۔حضور نے فرمایا احمدی مائیں اپنے بچوں کی صرف جسمانی یا مادی ضروریات کے مہیا کرنے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ اپنی اولاد کو بھی الہی صفات کے رنگ میں رنگین بنانے کی کوشش کریں۔سید نا حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کی روشنی میں ان کے اندر بھی نیک اطوار پیدا کرنے میں اپنی طرف سے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔ان کا یہ اولین فرض اور اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی طرف سے کبھی غافل نہ ہوں۔ماحول کے ہر قسم کے گندے اور بداثرات سے محفوظ رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی ایسے رنگ میں تربیت کریں کہ وہ نہ صرف خوش اطوار اور با اخلاق ہی ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کے متوالے، اسلام کے فدائی، دین کے حقیقی خادم اور احمدیت کے بچے جاں نثار بھی ثابت ہوں۔اگر احمدی خواتین اس طریق پر اپنے بچوں کی تربیت کریں گی تو قوم کو ان کے بچوں پر بجاطور پر فخر ہوگا بلکہ وہ قیامت تک سرمایہ افتخار بن جائیں گے۔استمبر بوقت پانچ بجے شام مجلس انصاراللہ کراچی کی طرف سے اپنے پیارے آقا اور محبوب امام کے اعزاز میں دعوت عصرانہ کا انتظام تھا جس میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب صدر مجلس انصار