تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 106 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 106

تاریخ احمدیت۔جلد 25 106 سال 1969ء زور دیا کہ والدین کو اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت کا کام خود اپنی نگرانی میں سرانجام دینا چاہیے اور اسی طرح احمدیت کے لئے اپنے اخلاص اور قربانیوں کے رنگ میں اپنی اولاد کو بھی رنگین کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔حضور نے فرمایا اس سلسلہ میں اس بات کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کہ ہمارے گھر ہمیشہ یادخدا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مقدسہ کے ذکر خیر سے معمور و معطر رہیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور تاریخ احمدیت کے ایمان افروز حالات و واقعات پر مشتمل کتابوں کے پڑھنے کی بھی تلقین کرتے رہنا چاہیے تا کہ احمدیت کی نئی پودا اپنی تاریخ کے آئینہ میں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور ایثار کو دیکھ کر اپنے اندر بھی اخلاص اور وفا شعاری کا احساس پیدا کرے اور تبلیغ و اشاعت دین کی وسیع ذمہ داریوں کو کما حقہ نباہنے کے لئے اپنے باپ دادا کے نقش قدم پر چل کر قر بانیوں کا اعلیٰ نمونہ دکھائے۔وو ۲۲ اگست کی مجلس عرفان میں حضور نے پوری جماعت کو بالعموم اور اطفال وخدام کو بالخصوص ارشاد فرمایا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوال پر مختلف کتابوں میں سے سب سے پہلے حیات طیبہ ( مصنفہ شیخ عبد القادر صاحب مرحوم ) کا گہرا مطالعہ کریں۔۲۴ را گست کو احباب جماعت حضور کی ملاقات کا شرف حاصل کرنے کے لئے کثیر تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے جن میں کراچی اور بعض دوسری جماعتوں کے علاوہ بعض غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔حضور دوران ملاقات دیر تک دینی اور علمی موضوعات پر گفتگو فرماتے رہے۔شام کو حضور نے لیفٹینٹ جنرل اختر حسین ملک مرحوم اور ان کی اہلیہ صاحبہ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جو ترکی میں کار کے ایک المناک حادثہ میں شہید ہو گئے تھے۔حضور کی خدمت بابرکت میں مکرم نعیم احمد خاں صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے درخواست کی تھی کہ حضور مجلس کی طرف سے دعوت عصرانہ قبول فرمائیں۔حضور نے اس درخواست کو شرف قبولیت بخشا اور ۳۰ / اگست کو عصر کی نماز سے فارغ ہو کر حضور مع مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، مکرم سید میر داؤ د احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ایم اے، صاحبزادہ مرزا فرید احمد صاحب ، صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے اور چوہدری ظہور احمد باجوہ صاحب پرائیویٹ سیکرٹری پونے چھ بجے احمدیہ ہال تشریف لے گئے۔جہاں مجلس کی طرف سے دعوت عصرانہ کا وسیع پیمانہ پر انتظام کیا گیا تھا۔اس دعوت میں مجالس خدام الاحمدیہ کراچی ، ڈرگ روڈ، ملیر اور کورنگی کریک