تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 96
تاریخ احمدیت۔جلد 25 96 سال 1969ء فضل سے نسبتا دیر سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دامن سے وابستہ ہو کر عشاق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمرے میں شامل ہوئے لیکن راستی ، پاکبازی اور تقویٰ کی راہوں پر بڑی تیزی سے گامزن ہو کر پہلے آنے والوں سے بہتوں پر سبقت لے گئے۔ذلک فضل الله يؤتيه من يشاء و ڈاکٹر صاحب نو زبانوں کے عالم تھے اور وہ چھ سال کی گہری تحقیق ، دعاؤں اور استخارہ کے بعد جولائی ۱۹۶۹ء میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی بیعت سے مشرف ہو کر سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔حضور نے آپ کا اسلامی نام محمد عبدالہادی تجویز فرمایا۔حضور کے دورہ یورپ ۱۹۶۷ء کے دوران بھی آپ کو حضور کی ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔اس کے بعد سے حضور کے ساتھ ان کی خط و کتابت متواتر جاری رہی۔حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۶۷ء کے موقع پر آپ کے ایک خط کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لکھا ہے کہ میں ابھی تک چرچ میں جاتا ہوں لیکن وہاں میرا دل لا الہ الا الله حمد رسول اللہ پکار رہا ہوتا ہے۔انہی دنوں ہلسنکی (فن لینڈ ) میں آپ کو اسپرانٹو کی عالمی کانگرس میں اسلامی مندوب کی حیثیت سے شرکت کی دعوت ملی جہاں دنیا کے اڑ میں ممالک کے نمائندوں کے سامنے آپ نے اسلام کی خوبیوں پر خطاب فرمایا۔کانگرس کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کے لئے یورپ کے مختلف ممالک کے اخباری نمائندے بھی موجود تھے۔چنانچہ فرانس کے سب سے بڑے اخبار لی فگارو ( Le Figaro) نے اپنی اشاعت مورخہ ۳ را گست ۱۹۶۹ء میں کانگرس کی روداد سپر داشاعت کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس میں جو مند و بین شامل ہوئے ان میں غیر معمولی قابلیتوں اور صلاحیتوں کے مالک جناب ڈاکٹر کیوی کی شخصیت سب سے نمایاں اور ممتاز تھی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح نے اس عظیم الشان شخصیت کے داخلِ اسلام ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار فرمایا۔اوپر ڈاکٹر پروفیسر عبدالہادی کیوسی کے شہرہ آفاق اسپرانٹو زبان میں ترجمہ قرآن کا ذکر کیا گیا ہے۔یہ ترجمہ جولائی ۱۹۲۹ء میں ہی منظر عام پر آ گیا تھا۔کوپن ہیگن (ڈنمارک) کے اسپرانٹو لٹریچر شائع کرنے والے ایک پبلشر جناب ٹور بن کیلٹ (Torben Kehlet) نے اسے غیر معمولی دلچسپی اور ذوق وشوق کے ساتھ شائع کرنے کا اہتمام کیا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر تحریک جدید نے ایک خطیر رقم بطور عطیہ کے اس اشاعتی ادارہ کو دی جس کے باعث اصل لاگت سے بھی کم قیمت کتاب کے ہدیہ کے طور پر مقرر کی گئی اور اس کا پہلا