تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 97 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 97

تاریخ احمدیت۔جلد 25 97 سال 1969ء ایڈیشن شائع ہوتے ہی چند دنوں کے اندر اندر تقریباً ختم ہو گیا۔اس ترجمہ پر قاہرہ کے ڈاکٹر ناصف اسحاق نے جو اسپرانٹو کے مسلمہ عالم اور اسپرانٹو عربی لغت کے مصنف تھے اس ترجمہ پر نظر ثانی کی اور اسپرانٹو کی عالمی تنظیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر Lapenna نے اسپرانٹو زبان کے معیاری ہونے کی پڑتال کی اور اس کا دیباچہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے رقم فرمایا جس میں قرآنی آیات کی روشنی میں خدا کے اس مقدس کلام کا نہایت دلکش اور روح پرور انداز میں تعارف کرایا۔یورپ کے علمی حلقوں نے اس ترجمہ قرآن کو ۱۹۶۹ء کی مقبول ترین کتاب قرار دیا۔چنانچہ اسپرانٹو موومنٹ ان دی ورلڈ (Esperanto Movement in the World) کے سرکاری رسالہ اسپرانٹو (The Esperanto) نے ۱۹۶۹ء کی مقبول ترین کتاب“ کے زیر عنوان لکھا:۔"La Nobla Korano نامی کتاب (یعنی قرآن مجید ) جسے ڈاکٹر اطالوکیوسی نے براہ راست قرآن کے عربی متن سے ترجمہ کیا ہے۔یونیورسل اسپرانٹو ایسوسی ایشن کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ۱۹۶۹ء کی کامیاب ترین کتاب کہلانے کی مستحق ہے۔یہ اعداد و شمار فروخت ہونے والی کتب کی تعداد سے متعلق یونیورسل اسپرانٹو ایسوسی ایشن کی بک سروس کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع پر مبنی ہیں۔بک سروس مذکور کے جاری کردہ اعداد و شمار ہی اس بین الاقوامی زبان کی بک مارکیٹ کے متعلق سب سے زیادہ قابل اعتماد پیمانہ متصور ہوتے ہیں۔پبلشنگ کمپنی 'ٹی کئے کی شائع کردہ یہ پہلی کتاب جس طرح ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئی ہے اس سے سلسلہ کتب بعنوان ” مشرق و مغرب کے اعلیٰ معیار کی نشان دہی ہوتی ہے۔یادر ہے اسپرانٹو زبان میں قرآن مجید کا یہ ترجمہ صرف چند مہینوں کے اندراندر سارا کا سارا فروخت ہو گیا تھا اور اب دوسری بار شائع کیا جا رہا ہے۔“ ازاں بعد ڈاکٹرمحمد عبد الہادی کیوی صاحب کو تر جمہ کی اشاعت پر اکیڈمی آف اسپرانٹو کارکن بھی منتخب کر لیا گیا۔انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں ۲۱ مارچ ۱۹۷۰ء کو لکھا:۔کل ہی اکیڈمی آف اسپرانٹو کے صدر صاحب کی طرف سے مجھے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ اکیڈمی مذکور کے اجلاس منعقدہ ۱۴ مارچ میں مجھے اکیڈمی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔۳۸ میں سے ۳۳ ممبران نے خاکسارکومبر منتخب کئے جانے کے حق میں رائے دی۔اس بین الاقوامی زبان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلمان کو اس اکیڈمی کارکن منتخب کیا گیا ہے۔