تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 95 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 95

تاریخ احمدیت۔جلد 25 95 سال 1969ء صاحب کی پانچصد سالہ برسی کی تقریبات کے سلسلہ میں جماعت احمد یہ جو حصہ ڈال رہی ہے اس کی تفصیل صاحبزادہ صاحب نے بیان فرمائی۔آپ کا یہ خطاب اردو میں تھا۔ساری تقریر کے دوران حاضرین ہمہ تن گوش رہے۔پروگرام کو ریکارڈ کرنے کا بھی انتظام تھا اور جلسہ کی کارروائی کو فلمانے کا بھی۔خاص طور پر جماعت احمدیہ کے نمائندگان کی تصویریں لی گئیں۔مختلف اصحاب اور اخباری نمائندوں نے پتہ نوٹ کر کے خط و کتابت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔تقریر کے بعد بہت سے احباب نے تقریر کے برمحل اور مناسب ہونے کا ذکر کر کے خطاب فرمانے کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد مختلف قسم کا لٹریچر جس کی تعداد قریباً ڈیڑھ ہزار تھی حاضرین کے ہر طبقہ کے نمائندگان میں تقسیم کیا گیا اور سب نے بڑی خوشی سے لیا۔پروفیسر ڈاکٹر اطالوکیوی کا قبول اسلام اور اسپرانٹو تر جمہ قرآن کی اشاعت اس سال کا ایک نہایت اہم واقعہ جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا مشہور مستشرق پروفیسر ڈاکٹر اطالوکیوسی (Dr۔Italo Chiussi) کا قبول اسلام اور ان کے اسپرانٹو ترجمہ قرآن کی اشاعت ہے۔ڈاکٹر اطالو کیوسی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ احمدیت کی تاریخ میں پہلے مستشرق ہیں جنہیں نہ صرف مشرف بہ اسلام ہونے کی سعادت نصیب ہوئی بلکہ قبول اسلام سے قبل انہوں نے اسپرانٹو زبان میں قرآن کریم کا پہلا اور مستند ترجمہ کرنے کا عظیم الشان علمی جہاد بھی سرانجام دیا۔(اسپرانٹو Esperanto) کسی ملک کی زبان نہیں بلکہ باہمی مفاہمت کی آسانی کے لئے ڈاکٹر ایل ایل زامنهوف (۱۸۵۹۔۱۹۱۷) ساکن وارسا ( پولینڈ) نے اسے ایجاد کیا اور اس کے متعلق پہلی کتاب ۱۸۸۷ء میں لکھی۔یہ زبان انیسویں صدی کے آخر سے ہی بہت مقبول اور کامیاب ہے۔اس کی صرف ونحولا طینی طرز پر ہے مگر ذخیرہ الفاظ متعدد یورپی زبانوں سے ماخوذ ہے۔دنیا کی اہم زبانوں کے شاہکار اس میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔کچھ کتابیں طبع زاد بھی ہیں۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ڈاکٹر صاحب موصوف سے بہت محبت و شفقت رکھتے تھے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ : ڈاکٹر محمد عبد الہادی اطالو کیو سی اپنے حد درجہ اخلاص ، تقویٰ اور استقامت کے باعث مجھے بھائیوں سے بڑھ کر عزیز تھے اور انہیں بھی میرے ساتھ گہری محبت تھی۔اگر چہ محض اللہ تعالیٰ کے