تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 89
تاریخ احمدیت۔جلد 25 89 سال 1969ء ۲۰ جولائی کو حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کرنے کے لئے احباب جماعت دور ونزدیک سے صبح آٹھ بجے سے بہت پہلے جمع ہونے شروع ہو گئے تھے۔اس موقع پر مری اور اس کے مضافات کے علاوہ پشاور، کیمبلپور، ٹیکسلا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرخان، لائکپور، لاہور، گلگت، ایبٹ آباد، مظفر آباد اور بعض دوسری جماعتوں سے بھی دوست کثیر تعداد میں تشریف لائے۔حضور انور نے از راہ شفقت ۱۰ بجے سے اڑھائی بجے دوپہر تک انفرادی اور اجتماعی طور پر احباب کو ملاقات کا شرف عطا فرمایا۔اس ہفتہ کے دوران میں حضور انور نماز ظہر و عصر اور مغرب وعشاء پڑھانے کے بعد اکثر دوستوں میں تشریف فرمارہ کر دیر تک انہیں اپنے ملفوظات اور مواعظ حسنہ سے سرفراز فرماتے رہے۔اس عرصہ میں بعض غیر از جماعت دوست بھی حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوتے رہے۔حضوران سے مختلف دینی علمی اور قومی بہبود کے موضوعات پر گفتگو فرماتے رہے۔۲۵ جولائی کو حضور انور نے نماز جمعہ مسجد نور راولپنڈی میں پڑھائی۔اور اپنے گزشتہ خطبات جمعہ کے تسلسل میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے حقیقی عبادت کے آٹھویں تقاضہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس سے قبل حضور انور پونے بارہ بجے مری سے راولپنڈی پہنچے۔دوپہر کے کھانے کا انتظام جماعت احمد یہ راولپنڈی کی طرف سے میجر سید مقبول احمد صاحب کی قیام گاہ بیت السلام پر تھا۔جمعہ اور عصر کی نمازیں پڑھانے کے بعد حضور مع قافلہ ساڑھے پانچ بجے راولپنڈی سے روانہ ہوئے۔راستہ میں تھوڑی دیر کے لئے اسلام آباد ٹھہرے۔اور پھر آٹھ بجے شام بخیریت واپس مری تشریف لے آئے۔۲۷ جولائی کو حضور انور کی ملاقات کا شرف حاصل کرنے کی غرض سے متعدد مقامات سے احباب جماعت بہت کثیر تعداد میں تشریف لائے۔حضور نے از راہ شفقت تمام احباب کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ملاقات کا موقع عطا فر مایا۔ظہر اور عصر کی نمازوں کے بعد حضور احباب میں تشریف فرمار ہے اور پشاور کے احباب سے خصوصی طور پر ملاقات فرمائی۔ساڑھے چار بجے حضور انور نے اندر تشریف لے جانے سے قبل اجتماعی دعا کرائی۔اور احباب کو واپس جانے کی اجازت مرحمت فرمائی۔یکم اگست کو حضور انور نے نماز جمعہ مسجد احمد یہ کلڈ نہ میں پڑھائی۔حضور نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق عظیم اور آپ کے رحمتہ للعالمین ہونے پر ایک بصیرت افروز خطبہ ارشاد فرمایا۔جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھانے کے بعد حضور تھوڑی دیر کے لئے مسجد میں تشریف فرما رہے اور احباب