تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 80 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 80

تاریخ احمدیت۔جلد 24 80 سال 1967ء حضور :۔یہ ایک بہت بڑا مشکل اور نازک کام ہے۔“ ڈاکٹر کیوسی : ”حضور میری اس بارے میں مزید را ہنمائی فرماویں۔“ حضور نے فرمایا:۔قرآن کریم کا جب ہم اردو میں بھی ترجمہ کرتے ہیں تو مشکل یہ پڑتی ہے کہ ایک عربی لفظ کے سات یا آٹھ یا بعض دفعہ دس یا بارہ معانی ہوتے ہیں۔قرآن کریم میں کسی جگہ یہ ایک معنی میں اور دوسری جگہ یہ دوسرے معنی میں استعمال ہوا ہوتا ہے۔پس کسی آیت کا اصل معنی معلوم کرنے کے لئے عربی زبان کا جاننا نہایت ضروری ہے۔اس سے زیادہ مشکل امر یہ ہے کہ کئی مقامات پر تمام کے تمام معانی مراد ہوتے ہیں۔کیونکہ ایک لفظ یا ایک چھوٹی سی آیت دراصل کئی مختلف مضامین کو بیان کر رہی ہوتی ہے اور مترجم کے لئے ان تمام معانی کے عوض ایک ہی لفظ لا نا عملاً ناممکن ہے۔“ بعد ازاں مکرم ڈاکٹر ایطا لو کیوسی صاحب احمدی ہو گئے تھے اور جماعت میں ڈاکٹر عبدالہادی کیوسی صاحب کے نام سے معروف ہوئے۔) ایک جرمن فیملی مسٹر محمود خالد زیبر (Mr۔Mahmud Khalid Siebir)مسنر محمودہ خالد زیبر اور ان کی بھاوج مسنز یولیا ( غیر مسلم ) ملاقات کے لئے آئے۔حضور نے دریافت فرمایا: آپ کیا کاروبار کرتے ہیں؟“ ہوا۔مسٹر زیبر : ” میں قالینوں کا کاروبار کرتا ہوں اور اسی سلسلہ میں اسلام سے میرا پہلا تعلق پیدا حضور نے تبسم سے فرمایا: ” تو گویا آپ قالینوں پر سے ہوتے ہوئے مسجد میں پہنچ گئے۔“ مسٹر زیبر : یہ مسجد ایک خوبصورت مقام ہے“ حضور نے فرمایا: ” یہ تو صرف ایک علامت کے طور پر ہے۔ایک وقت آئے گا کہ یہاں انشاء اللہ گر جاؤں کی نسبت مساجد کی تعداد زیادہ ہوگی۔بشرطیکہ یہ قوم اس وقت تک کلی طور پر تباہ ہونے سے بچ گئی۔اور مجھے تو اس امر کا خوف ہے کیونکہ بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ایک پیشگوئی یہ بتائی