تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 859 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 859

تاریخ احمدیت۔جلد 24 " 837 سال 1968ء ملاقات کے نتیجہ میں اس علاقہ میں دو احمدی جماعتیں قائم ہوئی تھیں یعنی وا گا دو گواور بو بو جولا سو۔۱۹۶۷ء میں مغربی افریقہ کے مبلغین کی زونل کا نفرنس منعقدہ منروویا، لائبیریا میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کی منظوری سے سابق فرانسیسی افریقی ممالک میں بھی احمد یہ مشن کھولے جائیں۔مشن کے قیام کے لئے اپر وولٹا کے دوسرے بڑے شہر بو بو جولاسو“ کا انتخاب کیا گیا۔چنانچہ وہاں مبلغ بھجوانے اور متعلقہ انتظامات قریشی محمد افضل صاحب مبلغ انچا رج آئیوری کوسٹ کے سپرد کئے گئے کیونکہ آپ کے پاس ۱۹۶۳ء ہی سے مسلمان نوجوان بغرض تعلیم مقیم تھے جو آپ سے قرآن کریم معہ تفسیر ، کتب عربی سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور عربی ادب پڑھتے تھے نیز تعلیم کے ساتھ ساتھ تبلیغی دورے، جماعت کا انتظام اور چھوٹے بچوں کو پڑھانے کا بھی تجربہ حاصل کرتے تھے۔اپر وولٹا کے سب سے پہلے مبلغ عبدالحمید صاحب تھے جو اپر وولٹا کے رہنے والے اور موشی قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔موصوف پانچ برس تک قریشی محمد افضل صاحب کے زیر تعلیم و تربیت رہے۔اس نئے مشن کے جملہ انتظامات کے لئے جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کے پریذیڈنٹ صاحب بھی تشریف لے گئے۔اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ بو بو جولا سو“ کے عین وسط میں ایک وسیع مکان ستے کرایہ پر مل گیا جس میں مدرسہ، مسجد اور مبلغ کی رہائش کیلئے خاصی گنجائش تھی۔مشن کا اولین ایڈریس یہ تھا: LE CENTRE ISLAMIQUE D'AHMADIYYA B۔P۔152, BOBOOU LASSO, REP HAUTE VOLTA اپروولٹا کی قدیم احمدی جماعتوں کا پہلی مرتبہ دورہ کرنے کی سعادت جماعت احمدیہ آبی جان کے پریذیڈنٹ عبد اللہ صاحب اور عبدالحمید صاحب کو حاصل ہوئی اور اس طرح افریقہ کے سابق فرنچ علاقوں میں احمدیت کے لئے ایک نیا دروازہ کھل گیا۔117 احمدیہ ہسپتال کانو (Kano) نائیجیریا احمد یہ ہسپتال کانو (Kano) نائیجیریا کی بنیاد ۲۸ دسمبر ۱۹۶۸ء کو رکھی گئی۔سنگ بنیاد کی تقریب میں کمشنرز، کونسلرز اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت فرمائی۔اس موقع پر کانو ریاست کے ملٹری گورنر عزت مآب الحاجی Audu Bako نے نیک خواہشات پر مبنی اپنا پیغام بھی بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احمدیہ مشن نے اسلامی تعلیمات کو ترویج دینے کے ساتھ ساتھ اب انسانیت کی