تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 858 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 858

تاریخ احمدیت۔جلد 24 836 سال 1968ء کپڑے پر احمدیہ کا نفرنس کے مہمانوں کے لئے رہائش گاہ لکھا ہوا تھا۔اور جس وسیع ہال میں اجلاس منعقد ہوئے ان میں رنگ برنگ کپڑوں پر بڑے بڑے عربی کے قطعات لکھے ہوئے تھے۔ہمارے جلسہ سالانہ کا اس قدر خوشکن نظارہ شاید یہاں کی جماعتوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔خود ہمارے لئے یہ جلسہ (پاکستانی مبلغین کے لئے ) قادیان اور ربوہ کے جلسہ سالانہ کی جھلک دکھا رہا تھا۔نائیجیرین اطفال کا ٹیلی ویژن پر پروگرام وو 115- جماعت احمدیہ نائیجیریا کے سالانہ جلسہ کے موقع پر یہاں کے اطفال نے ایک خاص پروگرام پیش کیا جو نائیجیریا کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا اور لاکھوں افراد نے اسے گھر بیٹھے بھی دیکھا۔Muslim Half Hour“ کے نام سے ٹیلی ویژن پر اس نصف گھنٹے کے پروگرام میں احمدی بچوں سے اطفال الاحمدیہ کے نصاب کی کتب ” کامیابی کی راہیں سے سوالات کئے گئے۔اس پروگرام میں قریشی فیروز محی الدین صاحب مبلغ سلسلہ بھی شریک ہوئے۔اپر وولٹا جمہوریہ میں احمد یہ مشن کا قیام 116 ری پبلک آف اپروولٹا ( موجودہ برکینا فاسو ) مغربی افریقہ کی ایک ریاست ہے جو ساحل سمندر سے دور مالی، نائیجر ، آئیوری کوسٹ، گھانا، ٹوگو اور بین سے گھری ہوئی ہے۔دارالحکومت اوگا دوگو (OUAGADOUGOU) ہے جو آبی جان سے بذریعہ ریل ملا ہوا ہے۔اپر وولٹا فرانسیسی کالونی تھی جو ۱۹۶۰ء میں آزاد ہوئی۔ملک کا سب سے بڑا قبیلہ موشی ہے۔فرانسیسیوں کے آنے سے پہلے موشی لوگوں کی اپنی نہایت منظم اور قدیم حکومت تھی جو نو سو سال سے چلی آرہی تھی۔موشی لوگ کئی سو سال تک اسلام سے دور رہے جبکہ دونوں ہمسایہ ممالک یعنی مالی اور نائیجر خالص اسلامی ممالک ہیں۔اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ امر مقدر تھا کہ موشی لوگوں میں اسلام سید نا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے زمانہ میں پھیلے۔بیسویں صدی کے شروع میں موشی لوگ اسلام کی طرف مائل ہونے شروع ہوئے اور اس صدی کی ساتویں دہائی میں اس قبیلہ میں مسلمانوں کی تعداد دوسروں سے کہیں زیادہ ہوگئی۔اپر وولٹا میں سب سے پہلے احمدیت کا پیغام وا (WA) غانا کے احمدی احباب کے ذریعہ پہنچا۔وا کے قدیم احمدی الحاج معلم صالح محترم نذیر احمد صاحب علی مرحوم کے ذریعہ احمدی ہوئے تھے۔یہ لوگ تجارت کی غرض سے ”بو بوجولا سو کے علاقہ میں بھی جایا کرتے تھے۔اسی میل