تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 857
تاریخ احمدیت۔جلد 24 835 سال 1968ء کا جھنڈا سارے ABEOKUTA CIRCUIT کو انعام میں دیا جاتا ہے۔چنانچہ سرکٹ چیئر مین الحاج ابی اولا ALHAJ A A BEOLA کو سٹیج پر بلایا گیا اور ان کو یہ جھنڈا ALHAJ S۔B۔DAHIRA نے دیا۔یہ ریٹائر ڈ سینٹر ایجوکیشنل آفیسر ہیں۔ہماری جماعت سے ان کو گہری عقیدت ہے۔جب جناب وکیل التبشیر صاحب ۱۹۶۵ء میں یہاں تشریف لائے تھے اس وقت آپ نے ایک انگوٹھی الیس الله بکاف عبدہ والی ہدیہ انہیں عطا فرمائی تھی۔یہ انگوٹھی انہوں نے ہمیشہ پہنی ہوتی ہے۔جلسہ سالانہ شروع ہونے سے ایک روز قبل ریڈیو کی خبروں میں اس کا اعلان ہوتا رہا اور جمعہ کے روز جس دن جلسہ سالانہ کا آغاز ہوا ہماری مسجد سے خطبہ جمعہ ریڈیو پر نشر ہوا ٹیلیویژن والوں نے ہمارے جلسہ سالانہ کے مختلف اجلاسوں کے دوران تصاویر لیں۔۔۔۔MUSLIM HALF HOUR کے پروگرام میں ٹیلیویژن پر اس نصف گھنٹے کے پروگرام میں احمدی بچوں سے اطفال الاحمدیہ کی کتب LESSONS ON ISLAM میں سے سوالات کئے گئے۔برادرم مکرم فیروز می الدین صاحب بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔پروگرام CONDUCT کرنے والے(جواحمدی ہیں )ALHAJ ABDUS SALAM نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے کہا ”بچو! اس سے پہلے پروگراموں میں سب بچے تالیاں بجایا کرتے تھے۔لیکن آپ چونکہ فضل عمر احمد یہ سکول کے بچے ہیں جو تالیاں نہیں بجاتے۔لہذا تم ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بجائے تالی بجانے کے بلند آواز سے حبذا کہنا۔چنانچہ بچے جو مقابلہ میں شامل ہوئے ان سے معلوماتی سوالات اسلام اور احمدیت پر پوچھے گئے۔بچوں نے جواب بڑے عمدہ طریق پر دئیے۔ایک پروگرام ہر جمعہ کے روز FOCUS ٹیلیویژن پر آتا ہے۔یہ بھی معلوماتی پروگرام ہوتا ہے جس میں نصف گھنٹے تک کسی خاص موضوع پر کسی تجربہ کار شخص سے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔اس روز اس کا موضوع بھی احمدیت تھا۔اس پروگرام میں خاکسار سے اخباری نمائندوں نے سوالات کئے۔یہ پروگرام بھی بہت دلچسپ رہا اور اس طرح نائیجیریا میں لوگوں کو ٹیلیویژن کے ذریعہ عام معلومات بہم پہنچائی گئیں۔ٹیلیویژن کے ان دونوں پروگراموں کا انتظام برادرم مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب نے کیا۔تقریباً تمام اخبارات میں ہمارے جلسہ سالانہ کے بارہ میں خبریں شائع ہوئیں۔مہمانوں کی رہائش اور خوراک کے انتظامات ایک بڑی بلڈنگ میں کئے گئے جو پانچ روز کیلئے خاص طور پر کرایہ پر لی گئی تھی۔بلڈنگ کے باہر ایک