تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 856
تاریخ احمدیت۔جلد 24 834 سال 1968ء نائیجیریا جماعت احد بی نایجیریا کا سالانہ جلسه ۱۲ ۱۳ ۱۴ جنوری ۱۹۶۸ء کو نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس موقع پر ایک خصوصی پیغام ارسال فرمایا۔حضور کے علاوہ جلسہ میں سر براہ مملکت نایجیریا، نائیجیریا کے وزیر امور داخلہ الحاج کالم سالم، انسپکٹر جنرل پولیس نائیجیر یا نیز اسلامی ممالک کے چار سفارتخانوں کے نمائندوں کی طرف سے اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے پیغامات تہنیت پڑھ کر سنائے گئے جن کے دوران جلسہ گاہ نعروں سے گونجتی رہی۔شمالی نائیجیریا کی ریاستوں کی عبوری کونسل کے صدر حسن عثمان کشسینا (KATSINA) کا پیغام جسے وزیر رفاہِ عامہ و ادیان آنریبل فیمی اکونو (ON۔FEMI OKUNNA) نے پڑھا خاص اہمیت رکھتا تھا۔انہوں نے اپنے پیغام میں جماعت احمدیہ کے جذبۂ اسلامی اور دینی سرگرمیوں کو سراہا اور مسلمانوں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ دلائی۔مسلم سفارتخانوں کے نمائندوں نے بھی احمد یہ مشن کی کوششوں کو بہت سراہا۔مجلس مشاورت کے اجلاس کے علاوہ مردوں کے چار اور مستورات کا ایک اجلاس ہوا۔جلسہ سے جن مقررین نے خطاب کیا ان میں ظفر اللہ الیاس صاحب ، الحاج اے۔کے لیگوڈ (ALHAJ A, K, LEGUDE) سیکرٹری جنرل نائیجیر یا مسلم کو نسل ، سردار حمید احمد صاحب (کینیڈا)، قریشی فیروز محی الدین صاحب، اور جناب فیمی اولیوا (FEMI OLEUWA) وزیر رفاه عامه و آبادیات خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔شیخ نصیر الدین احمد صاحب ایم۔اے انچارج احمد یہ مشن نائیجیریا نے اس پر رونق اور کامیاب جلسه سالانہ کی مفصل رپورٹ میں تحریر فرمایا:۔گذشتہ سال کے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ جلسہ سالانہ کے موقعہ پر نائیجیریا کے مشنوں کے آٹھوں سرکٹس میں متعین لوکل مبلغین کی تبلیغی سرگرمیوں کا مقابلہ ہو گا۔چنانچہ سال کی رپورٹوں اور دیگر کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد مکرم محمد بشیر صاحب شاد کی زیر نگرانی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ اس مرتبہ ABEOKUTA CIRCUIT کے لوکل مبلغ MR۔M۔A۔SALMAN اول رہے اور چونکہ مبلغ کی کامیابی میں جماعتوں کے تعاون کو بہت زیادہ دخل ہوتا ہے لہذا اس سرکٹ کے چیئر مین کو بھی ان کے ساتھ شامل کیا گیا اور یہ اعلان کیا گیا کہ جماعت احمدیہ کا ایک چھوٹے سائز