تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 855
تاریخ احمدیت۔جلد 24 833 سال 1968ء کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا گیا۔آپ کے اعزاز میں ماریشس پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن اور حبیب بینک کی طرف سے دعوتیں دی گئیں۔ماریشس اردو اکیڈمی کی طرف سے بھی آپ کو جلسہ عام میں welcome کیا گیا۔اس کے علاوہ آپ کو مسلمانوں کے ایک عظیم جلسہ عام سے بھی خطاب کرنے کا موقع ملا۔ان دونوں مواقع پر مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر انچارج احمد یہ مسلم مشن ماریشس کو اہم کام سرانجام دینے کا موقع ملا۔تربیتی اجتماعات ۶۸ء میں تیسرا مرکزی اجتماع دار السلام روز بل میں منعقد ہوا۔خدام نے کئی اہم تربیتی پروگرام پیش کئے۔اطفال نے بھی حصہ لیا۔نمازیں مع تہجد باجماعت ادا ہوئیں۔لجنہ اماءاللہ کی ۸ ویں مرکزی سالانہ تقریب بھی نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہوئی۔دار السلام کے وسیع مرکز میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔پھر ناصرات کا پروگرام ہوا۔اس پروگرام کے بعد ان کی صنعتی نمائش اور مینا بازار کا افتتاح ہوا۔خدام اور لجنہ کے اجتماعات کی پبلسٹی اخبارات اور ریڈیو پر ہوئی اور بعد میں رپورٹیں بھی مقامی پریس میں شائع ہوئیں۔عید الفطر مورخہ ۲۱ دسمبر ۱۹۶۸ء کو منائی گئی۔۸ مراکز میں نماز عید ادا کی گئی۔خطبہ عید مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب انچارج احمدیہ مسلم مشن ماریشس نے پڑھا اور دعا سے قبل حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا برقی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ملائیشیا 113 جماعت احمد یہ سبا کی سالانہ کانفرنس اور شوری ۲۶ تا ۲۸ دسمبر ۱۹۶۸ء کو منعقد ہوئی جس میں احباب جماعت ملک کے مختلف حصوں سے شامل ہوئے۔کانفرنس کا افتتاح مولوی بشارت احمد صاحب نسیم امروہی انچارج مشن نے کیا۔ڈینٹل مورا یوسف صاحب آف سنڈا کن، منصور بن سلیم شاہ صاحب، تو انکو شریف حمید صاحب، حسین رائے آمل صاحب، ٹیچر حمید صاحب اور میمون مجیدہ صاحبہ کی تقاریر ہوئیں۔تیسرا دن مجلس شوری کیلئے مخصوص تھا جس میں مرکزی انتخاب، بجٹ ۶۹ - ۱۹۶۸ء اور دیگر انتظامی امور زیر بحث آئے جن پر نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔احباب نے سال کے دوران تبلیغ کیلئے پندرہ ایام وقف کرنے کا عہد بھی کیا۔114