تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 854 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 854

تاریخ احمدیت۔جلد 24 832 سال 1968ء پروفیسر، مقامی بیرسٹر نیز امریکہ اور بھارت کے سفراء بھی شامل تھے۔آپ نے اسلامی تاریخ کے واقعات پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام نے نہ صرف انسانی حقوق کے بارہ میں اعلی تعلیم پیش کی ہے بلکہ اس تعلیم پر عمل کر کے بھی دکھا دیا ہے۔ان اہم پبلک تقاریر کے علاوہ مولوی صاحب موصوف کو ۱۹۶۸ء کی آخری سہ ماہی میں مختلف جماعتی اجتماعات میں پندرہ تقاریر کا موقع ملا۔جماعت احمدیہ ماریشس کو فرانسیسی زبان میں مندرجہ ذیل کتب شائع کرنے کا موقع ملا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی کتاب ”احمدیت کا پیغام حضرت محمد علہ عورت کے نجات دہندہ“۔سیرت و سوانح حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔کامیابی کی راہیں ( ہر چہار حصص ) ماریشس کے اخبارات میں جماعت احمدیہ کی کارگزاری کی اشاعت کے علاوہ پانچ مضامین پر مشتمل ایک سلسلہ مضامین شائع ہوا یعنی نمبر وفات مسیح علیہ السلام نمبر ۲ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین۔نمبر ۳ کسر صلیب نمبر ۴ قتل خنزیر اور نمبر ۵ جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات۔ان مضامین کی اشاعت سے عیسائیوں میں اسلام اور احمدیت کے متعلق دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ماریشس کے جنوبی علاقہ میں احمدیہ جماعت کے دو اہم پبلک جلسے منعقد ہوئے۔پہلے جلسہ کا انتظام وہاں کے غیر مسلموں نے کیا۔دوسرا جلسہ سوشل سنٹر میں ہوا جس میں ہندو اور مسلمان شامل ہوئے۔ایک لائبریری کو ۲۵ / اسلامی کتب بطور تحفہ دی گئیں۔درس قرآن کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہا۔وقف عارضی کی نہایت اہم اور نتیجہ خیز تحریک میں کئی دوستوں نے حصہ لیا اور مختلف علاقوں میں گروپ بھجوائے گئے۔Le Message (اخبار) با قاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک غلطی کا ازالہ کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔پبلک میں امن قائم کرنے کے سلسلہ میں اخبارات نے احمد یہ مشن کی مساعی کو سراہا اور دوسرے لوگوں کو بھی تلقین کی کہ جماعت احمدیہ جس جذ بہ کے ساتھ کام کر رہی ہے اس کو بروئے کارلانے سے امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر کی آمد نومبر ۱۹۶۸ء میں مرزا رشید احمد صاحب دار السلام سے بطور پاکستانی سفیر ماریشس تشریف لائے۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر انچارج احمد یہ مسلم مشن ماریشس نے اطلاع ملتے ہی مختلف دوستوں کو ٹیلیفون پر اطلاع دی اور آپ کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ایک ہفتہ کے دوران آپ