تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 835 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 835

تاریخ احمدیت۔جلد 24 813 93 سال 1968ء ناندی کالج کے ایک نئے سیکشن کا افتتاح گورنر نے کیا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مولوی نور الحق صاحب انور نے کی۔یہ حصہ ان قرآنی آیات کا تھا جن میں سید نا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی بنیاد رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگی تھیں۔تلاوت کے بعد جب آپ نے ان کا انگریزی ترجمہ پیش کیا تو حاضرین اس سے بیحد متاثر ہوئے۔خود گورنر صاحب نے فرمایا کہ ایسی اچھی آواز میں کلام پاک کی تلاوت میں نے پہلے کبھی نہ سنی تھی۔مولوی صاحب نے ان کے ان تاثرات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختصر الفاظ میں تبلیغ کی۔اس طرح انہیں سینکڑوں لوگوں تک پیغام حق پہنچانے کا موقعہ ملا۔۲۷ جنوری ۱۹۶۸ء کی درمیانی شب کو مرکز سے سید ظہور احمد شاہ صاحب نجی کے ہوائی اڈہ ناندی پر پہنچے جہاں مبلغین احمدیت احباب جماعت کے ساتھ استقبال کیلئے موجود تھے۔شاہ صاحب لٹو کا، با اور مارو سے ہوتے ہوئے یکم فروری ۱۹۶۸ء کو احمد یہ مشن کے ہیڈ کوارٹر ساما بولا میں پہنچے اور ۲۶ مارچ ۱۹۶۸ء کو نجی مشن کا چارج لیا۔ریڈ یونی نے انگریزی، ہندوستانی اور مقامی زبانوں میں دو دن آپ کی آمد کا تعارفی اعلان نشر کیا۔محترم سید ظہور احمد شاہ صاحب ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ء کو پیدا ہوئے اور آپ کے والد حضرت سید غلام حسین شاہ صاحب بھیروی کی درخواست پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کانام ظہور احم رکھا۔۱۹۶۰ء میں آپ نے زندگی وقف کی اور حضرت خلیفہ المسح الثالث کے ارشاد کی تعمیل میں ملازمت سے ریٹائر ہو کر ۳۱ مارچ ۱۹۶۶ء کور بوہ پہنچ گئے۔وقف کی منظوری کے بعد ایک سال دس ماہ تک مجوزہ کورس کے مطابق مختلف اساتذہ کرام سے تحصیل علم کیا۔شاہ صاحب نے چارج سنبھالتے ہی پبلک تقریروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔آپ کی پہلی تقریر ایک سکول کے ہال میں ہوئی جبکہ آپ کو نبی آئے ہوئے دو روز ہی ہوئے تھے۔دوسری تقریر سکول آف ایگریکلچر میں اور تیسری ٹیچرز ٹرینگ سکول میں۔تقاریر کے ساتھ ہی آپ نے درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری کیا اور پہلی بار جماعتہائے ناصوری، مارو، ناندی لٹو کا اور جزیرہ وینوالیو کی جماعتوں کے دورہ پر تشریف لے گئے۔۱۳ را پریل ۱۹۶۸ء کو جماعت احمد یہ نبی کا جلسہ سالا نہ مارو میں منعقد ہوا اور اس میں صودا اور ناصواں کے احباب بھی شامل ہوئے۔مستورات کیلئے پردہ کا انتظام تھا۔94 ۲۵ اگست ۱۹۶۸ء کو پہلی بارنجی ریڈیو سے آپ کی تقریر نشر ہوئی۔پندرہ منٹ کی یہ تقریر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات پر مشتمل تھی۔95