تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 828
تاریخ احمدیت۔جلد 24 806 سال 1968ء اور پریس میں احمد یہ سکول کے متعدد میچوں اور سیمی فائنل، فائنل وغیرہ میں کامیابی کا بہت چرچا ہوا۔تحدیث نعمت کے لئے سکول کے طلبہ نے گذشتہ سال کی روایت کے مطابق بوشہر کی اہم سڑکوں پر نہایت منظم اور باوقار جلوس نکالا۔احمد یہ سیکنڈری سکول بو کا طالب علم اولمپک مقابلے میں ایک اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ سکول کی ٹیم کا گول کیپر عزیز مارکونی طورے سیرالیون کا مشہور کھلاڑی ہے۔اس نے ہائی جمپ میں سیرالیون کا قومی ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔اس سال میکسیکو میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں وہ سیرالیون کی طرف سے شامل ہوا۔عزیز طورے نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں بتایا کہ اسے احمد یہ سکول بو اور احمد یہ مشن سے بڑی محبت ہے۔عزیز کی شہرت کی وجہ سے سیرالیون کے کئی سکولوں نے اسے اپنے ہاں بلانے کے لئے بڑے جتن کئے ہیں لیکن طورے نے ان تمام دعوتوں کو ٹھکرا دیا۔وہ کہتا ہے کہ احمد یہ سکول کی محبت کے اٹوٹ رشتے نے اس کے پاؤں میں زنجیر ڈال رکھی ہے طورے کا کہنا ہے کہ وہ تعلیم کی تکمیل تک اسی سکول سے وابستہ رہے گا۔مورخه ۳۰ را گست ۱۹۶۸ء کو وزیر اعظم سیرالیون کی آمد پر ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں احمدی مبلغ مکرم مولوی نظام الدین صاحب مہمان کو شمولیت کی دعوت دی گئی۔آپ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران انہیں اسلامی لٹریچر پیش کیا جس میں لائف آف محمد ، The Message of Peace جیسی کتب شامل تھیں جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔غانا جماعت احمدیہ غانا کی تینتالیسویں سالانہ کا نفرنس ۱۳،۱۲،۱۱ جنوری ۱۹۶۸ء کو انعقاد پذیر ہوئی 86 جس میں پانچ ہزار سے زائد ممبران شریک کا نفرنس ہوئے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس موقع پر حسب ذیل روح پرور پیغام ارسال فرمایا جومولوی عطاء اللہ صاحب کلیم امیر جماعت ہائے احمد یہ غانا نے پڑھ کر سنایا:۔پیغام امام همام جان سے عزیز بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج آپ سب ایک بار پھر خدا تعالیٰ کا نام بلند کرنے اور اس علاقہ کے