تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 827 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 827

تاریخ احمدیت۔جلد 24 805 سال 1968ء درجہ بدرجہ کتب مقرر ہیں۔چھوٹی کلاسوں میں کشتی نوح (انگریزی) ، لائف آف محمد علی ، نماز (انگریزی)، یسرنا القرآن، چالیس جواہر پارے، حضرت احمد ( انگریزی) اور بڑی کلاسوں میں اسلامی اصول کی فلاسفی اور دیگر کتب شامل ہیں۔چنانچہ اس نصاب کو پڑھاتے وقت مختلف مسائل اور عبادات کی کافی تشریح و تفصیل کر کے سمجھانا پڑتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے روزانہ ہی سکول کے طلباء کو تعلیم وتربیت اور تبلیغ اسلام واحمد بیت کا نہایت عمدہ موقع میسر آتا رہتا ہے۔یہ نصاب چونکہ سکول کے تمام طلباء پڑھتے ہیں لہذا اس طرح عیسائی طلبہ کو اسلام سے روشناس کرانے اور اس کی امتیازی خصوصیات اور اعلیٰ صداقتوں سے مطلع کرنے کی خدمت بھی سکول کے 66 82 ذریعہ سرانجام پاتی ہے۔اس سال جور وسیکنڈری سکول میں خدا کا ایک گھر تعمیر ہوا جس کا نام حضرت خلیفہ لمسیح الثالث نے مسجد غیر تجویز فرمایا۔کالج کے پرنسپل مبارک احمد صاحب نذیر نے اس کے لئے چندہ جمع کرنے اور اس کی تعمیر میں نہایت محنت اور جانفشانی سے کام لیا۔کینیما (KENEMA) میں جو مشرقی صوبہ کا ہیڈ کوارٹر ہے حکومت کی طرف سے مشن اور سکول کے لئے ایک موزوں قطعہ زمین حاصل ہوا۔اس سلسلہ میں مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے پیراماؤنٹ چیف اور ان کی قبائلی انتظامیہ سے متعدد بار ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ کمشنر سے بھی ملے۔احمدیہ مشن نے اس سال ملک کی ایک کثیر تعداد کو پاکستان سے متعلق معلومات بہم پہنچائیں کیونکہ اکثر لوگ پاکستان کے حالات سے آگاہ نہیں تھے۔احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول بو (سیرالیون ) کی نمایاں کامیابیاں فٹ بال میں صوبائی چیمپین شپ کا اعزاز اس سال احمدیہ مسلم سکول بو نے جنوبی صوبے کے ۱۶ راسکولوں کی چنیدہ ٹیموں کے باہمی مقابلے میں شرکت کی اور اپنے گروپ میں سے سب ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا اور فائنل میں بوسکول ( جو چیفس کالج کی طرز کا قدیمی ادارہ ہے ) کی ٹیم کو دوبارہ شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی۔۶ نومبر کو کاروینشن فیلڈ میں صوبے کے سربراہ پراونشل سیکرٹری جناب ایم۔ایل۔صدیقی نے یہ کپ احمد یہ سکول کی فاتح ٹیم کو ہزاروں مداحوں کے سامنے دیا۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریڈیو