تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 826
تاریخ احمدیت۔جلد 24 804 سال 1968ء 81 تجاویز سوچی گئیں۔نیز احمد یہ سیکنڈری سکول کے اساتذہ کو بھی ایک میٹنگ کے دوران ان کی ذمہ واریوں کی طرف توجہ دلائی۔واپسی پر پہلے، مالڈ کا اور مگبور کا وغیرہ جماعتوں کا مختصر دورہ بھی کیا۔فری ٹاؤن کے قریب لسٹر اور لنگٹن کی جماعتوں کے دورہ کے دوران جہاں جماعت کی مساجد زیرتعمیر تھیں، متعلقہ جماعتوں کو ان کی جلد تکمیل کی طرف متوجہ کیا۔آپ کا دوسرا دورہ اکتوبر ۱۹۶۸ء میں جنوبی اور مشرقی صوبوں کی جماعتوں کا ہوا۔مغربی صوبہ کے دورہ کے دوران مولوی عبدالشکور صاحب اور مولوی نصیر احمد خان صاحب ہمراہ تھے۔مشرقی صوبہ کے دورہ میں مولوی ناصر احمد صاحب ساتھ تھے۔اس طرح مولوی محمد صدیق صاحب کو قریباً نہیں جماعتوں کے دورہ کی توفیق ملی جہاں آپ نے ہر مقام پر جماعتوں سے اجتماعی رنگ میں خطاب کرتے ہوئے ان کی ذمہ واریوں کی طرف توجہ دلائی۔اس سال سیرالیون میں احمدیہ مشن کے زیر اہتمام چار سیکنڈری سکول اور ہمیں پرائمری سکول چل رہے تھے جن میں ملک کے قریباً چار ہزار بچے اسلامی ماحول میں زیر تعلیم تھے۔مولوی محمد صدیق صاحب شاہد نے جنرل سپرنٹنڈنٹ آف سکولز کی حیثیت سے ان سکولوں کا معاینہ کیا اور ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل صاحبان سے مل کر سکولوں کی ترقی اور بہبود کیلئے بعض مناسب اقدامات کئے۔علاوہ ازیں احمدیہ سیکنڈری سکول جورو کے نئے سائنس بلاک کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں گاؤں کے پیراماؤنٹ چیف، معززین، اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔آپ نے بواجے بواحمد یہ سیکنڈری سکول کے سائنس بلاک کی بنیاد بھی رکھی جو اس سال پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔اس سکول نے گذشتہ سال کی طرح ۱۹۶۸ء میں بھی صوبائی فٹ بال میچز میں چیمپیئن شپ جیت کر ٹرافی حاصل کی۔مولوی محمد صدیق صاحب احمد یہ سیکنڈری سکول بو (Bo) میں روزانہ با قاعدہ چار گھنٹے بڑی کلاسوں کو دینیات کا نصاب بھی پڑھاتے رہے۔چنانچہ آپ اپنی ایک مطبوعہ رپورٹ میں رقمطراز ہیں:۔وو یہ نصاب افریقن ایگزامینیشن کونسل ( AFRICAN EXAMINATION COUNCIL) کی طرف سے مقرر کردہ ہے جس میں قرآن کریم کی تفسیر، فقہ مالکیہ اور احادیث کا کورس شامل ہے۔اس کے علاوہ متعدد مضامین مقرر ہیں جن کو قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق لکھوانا ہوتا ہے۔یہ نصاب کافی تشریح اور تفصیل سے طلباء کو پڑھانا پڑتا ہے۔اس نصاب کے علاوہ مشن نے کچھ مزید د مینیات کا نصاب بطور تعلیم و تربیت اور تبلیغ مقرر کیا ہوا ہے۔جس میں کلاسوں کے لحاظ سے