تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 823 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 823

تاریخ احمدیت۔جلد 24 801 سال 1968ء جن میں مصر، شام، عراق، اردن، الجیریا ، مراکش، تونس، ایران ، تھائی لینڈ، یوگوسلاویہ، پاکستان اور بھارت شامل تھے۔فرانکفورٹ کے تینوں اہم اخبارات نے خطبہ عید کا خلاصہ شائع کر کے عید کی نمایاں خبریں شائع کیں۔سینیگال کے صدر سینگور فرانکفورٹ میں منعقدہ کتابوں کی عالمی نمائش کے موقع پر انعام امن حاصل کرنے کے لئے آئے تھے۔مکرم مسعود احمد جہلمی صاحب ایم اے مبلغ مغربی جرمنی نے ان کی قیام گاہ میں دس منٹ تک ان سے ملاقات کی اور فرانسیسی زبان میں جماعت کی طرف سے شائع کردہ لٹریچر دیا۔مغربی افریقہ اور خصوصاً جرمنی میں جماعت کی تبلیغی مساعی کے بارہ میں انہوں نے بڑی دلچسپی ظاہر کی۔فرانس کے صدر ڈیگال کچھ ماہ قبل جب دوروزہ دورہ پر جرمنی آئے تو فرانسیسی سفارت خانہ کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ پیدا کر کے انہیں فرانسیسی زبان میں اسلامی لٹریچر بھیجا گیا جس میں اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ بھی شامل تھا۔مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب مبلغ انچارج جرمنی اور مسعود احمد جہلمی صاحب مبلغ انچارج مغربی جرمنی نے انڈونیشیا، ملائیشیا، اردن اور تونس کے سفراء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں انگریزی ترجمہ قرآن کریم کا ایک ایک نسخہ بھی دیا۔مسجد فضل عمر ہمبرگ میں عید الفطر کی مبارک تقریب مورخه ۲۱ دسمبر ۱۹۶۸ء بروز ہفتہ مسجد فضل عمر ہمبرگ میں عیدالفطر کی تقریب منعقد ہوئی۔پانچ سو کی تعداد میں دعوت نامے چھپوائے گئے اور سب ریڈیو اور ٹیلیویژن والوں سے رابطہ قائم کیا گیا۔انہیں دعوت نامے بھجوائے گئے۔ان مسائی کے نتیجہ میں پریس میں خاص بیداری پیدا ہوئی۔روز نامہ Die Welt جرمنی کا مشہور ترین اخبار ہے۔اس اخبار کے لوکل ایڈیٹر نے ٹیلیفون پر رمضان المبارک کی برکات اور عید الفطر کی اہمیت کے بارہ میں معلومات حاصل کیں۔مورخہ ۲۱ دسمبر کو ساڑھے دس بجے نماز عید مکرم چودھری عبداللطیف صاحب انچارج مشن جرمنی نے پڑھائی اور جرمن زبان میں خطبہ دیا جس میں رمضان المبارک کی برکات اور فضائل کا ذکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام اخوت، رواداری، امن عالم اور مساوات کا علمبر دار ہے۔پریس کے نمائندوں نے تقریب کے فوٹو لئے۔آخر میں سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی عید مبارک پر مشتمل تار پڑھ کر سنائی گئی اور اس کا جرمن ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔خطبہ کے بعد دعا ہوئی۔بعد ازاں تمام