تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 824
تاریخ احمدیت۔جلد 24 802 سال 1968ء احباب کی کافی اور چائے سے تواضع کی گئی۔عید کی تقریب کے بعد ۲۳ دسمبر کو ہمبرگ کے ایک وسیع الاشاعت اخبار Bild Zeitung نے ایک فوٹو دیتے ہوئے عید کی تقریب کا ذکر شائع کیا اور لکھا کہ اسلامی دنیا میں یہ تقریب ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔جنوبی افریقہ ۳۵ افراد نے مشن ہاؤس میں آکر اسلام کے بارہ میں معلومات حاصل کیں۔۳۶۴ تبلیغی کتب تقسیم کی گئیں۔قرآن کریم کے انسخے مطالعہ کے لئے دیئے گئے۔جنوبی افریقہ سے شائع ہونے والے اخبارات العصر (انگریزی) اور البشریٰ (انگریزی) کے آٹھ ہزار نسخے تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ مختلف دیگر جماعتی رسائل بھی کثیر تعداد میں تقسیم کئے گئے۔قرآن مجید اور ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا درس باقاعدگی سے ہوتا رہا۔ہر سوموار کو بچوں اور نو جوانوں کے لئے تعلیمی کلاس منعقد ہوتی رہی۔یوم والدین کی تقریب بھی منائی گئی جس میں اسناداور انعامات تقسیم کئے گئے۔جماعت کی اپنی لائبریری قائم ہے جس میں امسال ۳۱ کتب کا اضافہ ہوا۔دوران سال مختلف تقاریب منعقد ہوتی رہیں جن میں مختلف احباب نے تقاریر کیں۔سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر جناب ایم۔جی ابراہیم صاحب نے تقریر کی۔جناب ای ابراہیم صاحب صدر جماعت احمدیہ نے والدین اور بچوں کے حقوق اور غلبہ اسلام کے لئے قربانیاں“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ڈچ گی آنا ڈچ گی آنا ( سورینام ) جنوبی امریکہ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔یہاں کے بعض افراد کی درخواست پر مرکز سے ۱۹۵۶ء میں با قاعدہ مشن کھولنے کے لئے مبلغ بھجوایا گیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے یہاں جماعت قائم ہوگئی۔مکرم میر غلام احمد صاحب نیم ایم اے تحریر کرتے ہیں کہ ستمبر ۱۹۶۷ء میں یہاں عارضی طور پر وارد ہوا اور ایک ہفتہ قیام کیا۔اس قیام کے دوران جماعت کے دوست اکھٹے ہوئے اور ان کی تنظیم نو کی گئی۔آپ دوبارہ مئی ۱۹۶۸ء میں تشریف لائے۔شہر پیرا ماریو میں چار ریڈیو اسٹیشن سے آپ نے رابطہ کیا۔ان میں سے تین نے ہمیں نہیں منٹ کا وقت پیغام حق کے نشر کرنے کے لئے دیا۔چنانچہ بہت سے احباب مزید معلومات کے لئے آتے رہے۔