تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 66 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 66

تاریخ احمدیت۔جلد 24 66 سال 1967ء (۴) ناظر تجارت و صنعت ان بڑے بڑے تجارتی شہروں میں جہاں جماعت کے تجار و صنعت کار بھی معقول تعداد میں ہیں، سے رابطہ پیدا کریں۔(۵) نمائندگان اور ممبران کمیٹی ہر ماہ کچھ نہ کچھ اطلاعات ڈائریکٹری کے لئے بہم پہنچائیں اور ان کو Stencil کر کے جماعتوں کو بھجوائی جائیں۔تجارت وصنعت کے کام کے سلسلہ میں ایک مشترکہ اجلاس کمیٹی تجارت وصنعت اور مجلس افتاء کا زیر صدارت محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر صدر مجلس افتا ۱۳۰ جنوری ۱۹۶۸ء کو منعقد کیا گیا۔اس میں یہ امر زیر غور لایا گیا کہ اگر بڑی بڑی تجارتوں اور صنعتوں کو انشور (Insure) نہ کرایا جائے تو کیا کیا مشکلات پیش آتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔اس معاملہ میں کافی بحث و تمحیص کے بعد یہ قرار پایا کہ کمیٹی تجارت و صنعت کے ممبران اپنی اپنی الگ الگ رپورٹ مرتب کر کے بھجوائیں۔نظارت نے نہ صرف یہ رپورٹیں حاصل کر کے مقررہ وقت کے اندر سیکرٹری مجلس افتاء تک پہنچا دیں بلکہ مختلف اخبارات سے اطلاعات فراہم کر کے روز نامہ الفضل میں متعدد بار اعلانات کر کے جماعت کے بے روز گار احباب کی مدد کی اور صنعتی اداروں کے لئے Apprentices مہیا کر دئیے۔نیز مختلف Trades کے مینیشن (TECHNICIAN) احباب سے متعلق کوائف دریافت کر کے ایک فہرست مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا۔نظارت نے مجلس مشاورت ۱۹۶۸ء میں اپنی رپورٹ پیش کی جس میں مزید بتایا کہ " Cottage Industries یعنی گھریلو صنعتوں سے متعلق بھی نظارت ہذا اطلاعات جمع کر رہی ہے اور جہاں جہاں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (Poly Technical Institutes) ہیں یا بن رہے ہیں ان کی اطلاعات منگوانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔گورنمنٹ کی طرف سے Small Industries Schemes کے متعلق وقتا فوقتاً جو مختلف صنعت و حرفت کے پمفلٹس (Pamphlets) شائع ہوتے رہتے ہیں، انہیں بھی نظارت ہذا جمع کر رہی ہے چنانچہ اس وقت تک مختلف نوعیتوں کے دو درجن کے قریب پمفلٹ حاصل کئے جاچکے ہیں جن سے مختلف گھر یلو صنعتوں اور حرفتوں کے بارہ میں راہنمائی اور کافی مدد ملے گی۔ان پمفلٹوں کے ذریعہ جماعت کے اندر صنعت و حرفت کی ترویج اور بے روزگار بچوں اور غریب مستورات کی راہنمائی کی جاسکے گی۔اور وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر دستی کام کر کے اپنی آمد میں اضافہ کر سکیں گے ( انشاء اللہ ) 65