تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 67 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 67

تاریخ احمدیت۔جلد 24 67 سال 1967ء حضرت خلیفہ امسیح الثالث کا اپنے عہد خلافت کا پہلا سفر یورپ اس سال کا اہم ترین واقعہ، جس نے دنیائے احمدیت کے مستقبل پر نہایت گہر ہے اور دورس اثرات ڈالے اور جو خلافت ثالثہ کے عہد مبارک کا ایک سنگ میل ثابت ہوا، حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا پہلا سفر یورپ تھا۔کوپن ہیگن (ڈنمارک) کی مسجد نصرت جہاں کی تقریب افتتاح ۲۱ جولائی ۱۹۶۷ء قرار پا چکی تھی۔یہی تقریب اس مُبارک سفر کی وجہ بنی۔حضور 4 جولائی کو ربوہ سے روانہ ہوکر ۸ جولائی کو فرینکفورٹ پہنچے۔اور پھر سوئٹزرلینڈ (۱۰جولائی)، ہالینڈ (۱۴ جولائی ) ، ہمبرگ (۱۶ جولائی) میں قیام فرما ہونے کے بعد ۲۰ جولائی کو ڈنمارک کے دارالسلطنت کوپن ہیگن پہنچے۔اور ۲۱ جولائی کو مسجد نصرت جہاں کا اپنے دستِ مبارک سے افتتاح فرمایا۔ازاں بعد ۲۶ جولائی کو انگلستان تشریف لے گئے۔۲۸ جولائی کو ونڈ زورتھ ٹاؤن ہال میں حضور نے ”امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ“ کے عنوان سے ایک تاریخی خطاب فرمایا۔۳۰ جولائی کو انگلستان کی احمدی جماعتوں کا چوتھا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔جس سے حضور نے اہم خطاب فرمایا۔اسی روز حضور نے محمود ہال کی بنیاد رکھی۔۳۱ جولائی کو حضور پانچ روز کے لئے گلاسگو، بریڈ فورڈ ، اور ہڈرزفیلڈ تشریف لے گئے۔اور ۹ راگست کی شام کو واپس لندن تشریف لے آئے۔۲۰ اگست کو حضور مع قافلہ انگلستان سے روانہ ہوکر۲۱ اگست کی دو پہر کو کراچی اور ۲۴ / اگست کی شام کو نہایت کامیابی و کامرانی کے ساتھ بخیریت مرکز احمدیت ربوہ میں مراجعت پذیر ہوئے۔اس با برکت سفر کے اجمالی تذکرہ کے بعد اب اسکی تفصیلات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔مجھ زہ سفر کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی تحریک خاص سید نا حضرت خلیفتہ المسح الثالث نے اپنے عہد خلافت کے اس پہلے مجوزہ سفر یورپ کا پہلی بار ذکر اپنے خطبہ جمعہ ۲۳ جون ۱۹۶۷ء میں فرمایا اور اس کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا بھر کے احمدیوں کو دعائے خاص کی تحریک فرمائی کہ اگر یہ سفر مقدر ہوتو اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اسے بابرکت کر دے۔چنانچہ فرمایا :۔دوست جانتے ہیں کہ یورپ میں انگلستان کے علاوہ ہماری پانچویں مسجد پایہ تکمیل پہنچ رہی ہے اور ۲۱ جولائی کا دن اس کے افتتاح کے لئے مقرر ہوا