تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 818 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 818

تاریخ احمدیت۔جلد 24 796 سال 1968ء اس پر مولوی جمیل الرحمن صاحب رفیق نے ایک اور اشتہار لکھا جس میں بائیبل کے اختلافات بیان کر کے پادری صاحب سے ان کا حل دریافت کیا۔نیز کفارہ پر جرح کی۔اس اشتہار کے آخری حصہ کا ترجمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے:۔اگر مسیح نے تمام لوگوں کے سب گناہ اٹھالئے تو اس طرح مسیح کی گردن پر گناہوں کا انبار عظیم جمع ہو گیا۔اس لئے اب مسیح کی نجات کیلئے کسی دوسرے منجھی کو آنا چاہیئے۔اگر آپ کہیں کہ مسیح نے تمام گناہ نہیں اٹھا لئے بلکہ صرف بنیادی اصل گناہ جو آدم سے بنی نوع انسان کو ورثہ میں ملا اسی گناہ کو انسانوں سے دور کیا ہے تو اس پر سوال ہے کہ اس اصلی بنیادی گناہ کی سزا کیا تھی اور آیا وہ سزا کفارہ پر ایمان لانے والوں سے دور ہوگئی ہے یا نہیں۔بائیل کی رُو سے حوا کو یہ سزا ملی تھی ” تو درد کے ساتھ بچے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شوہر کی طرف ہوگی ( پیدائش ۳/۱۶)۔کیا مسیح کے کفارہ ہو جانے کے بعد اب عیسائی خواتین سے یہ سزا دور ہوگئی ہے اور کیا اب وہ دردزہ سے آزاد ہیں اور کیا ان کی رغبت اپنے شوہروں کی طرف نہیں ؟۔۔۔اور آدم کو یہ سزا دی گئی تھی کہ چونکہ تو نے اپنی بیوی کی بات مانی اور اس درخت کا پھل کھایا۔۔۔اس لئے۔۔۔مشقت کے ساتھ تو عمر بھر اس (زمین) کی پیداوار کھائے گا اور وہ تیرے لئے کانٹے اور اونٹ کٹارے اگائے گی اور تو کھیت کی سبزی کھائے گا۔تو اپنے منہ کے پسینے کی روٹی کھائے گا“۔( پیدائش ۱۷-۳/۱۹)۔کیا عیسائی مردوں سے یہ سزا اب ساقط ہو چکی ہے؟ کیا وہ مشقت کے ساتھ زمین کی پیداوار نہیں کھاتے؟ کیا زمین ان کیلئے اونٹ کٹارے اور کانٹے اب نہیں اگاتی ؟ کیا وہ کھیت کی سبزی نہیں کھاتے ؟ کیا وہ اپنے منہ کے پسینے کی روٹی نہیں کھاتے؟ اور ہم اس سانپ کے بارہ میں بھی آپ سے دریافت کرتے ہیں جس نے کہ شروع میں حوا کو گمراہ کیا تھا۔اس سانپ کو یہ عذاب ملا تھا کہ تو اپنے پیٹ کے بل چلے گا اور اپنی عمر بھر خاک چاٹے گا اور میں تیرے اور عورت کے درمیان اور تیری نسل اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ڈالوں گا۔وہ تیرے سر کو کچلے گا اور تو اس کی ایڑی پر کاٹے گا۔( پیدائش ۳/۱۵) اس پر ہمارا سوال یہ ہے کہ مسیح نے صلیب پر جان دے کر اس بیچارے سانپ کا گناہ بھی دور کیا ہے یا نہیں ؟ اگر مسیح سانپ کے گناہ کا بھی کفارہ ہو گئے ہیں تو کیا اب سانپ پیٹ کے بل نہیں چلتا؟ کیا اب وہ خاک نہیں چاہتا ؟ کیا اب سانپ اور عورت کی نسل کے درمیان عداوت ختم ہو چکی ہے؟ کیا اب عورت کی نسل سانپ کا سر نہیں