تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 809
تاریخ احمدیت۔جلد 24 787 سال 1968ء مقصد میں بہت کامیابی ہوئی۔چند اخبارات کے اقتباسات کے خلاصے درج ذیل کئے جاتے ہیں۔(۱) اخبار BECKENHAM AND PENGE ADVERTISER نے اپنے شماره ۲۲ فروری ۱۹۶۸ء میں جلی عنوان کے ساتھ لکھا:۔اسلام باوجود ایک تاریخی مذہب ہونے کے بھی مغرب میں متعدد غلط فہمیوں کا شکار ہے۔ان الفاظ کے ساتھ لنڈن مشن کے امام نے جور و ٹیرین بھی ہیں، اپنی تقریر کا آغا ز کیا۔اس کے بعد اخبار نے تفصیلی طور پر اس تقریب کی رپورٹ شائع کی اور اسلامی تعلیمات دربارہ تعد دازدواج، اسلام میں عورت کا مقام وغیرہ کا تفصیل سے ذکر کیا۔(۲) اخبار THE LONDON ROTARIAN نے اپنے مارچ ۱۹۶۸ء کے شمارہ میں اسلام کی جلی سرخی کے ساتھ امام صاحب کی پوری تقریر ایک صفحہ پر مشتمل شائع کی۔اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت، قرآن کے منجانب اللہ ہونے کے ثبوت وغیرہ کا تفصیلی ذکر کیا۔(۳) اخبار THE GUARDIAN اور DAILY MAIL نے اپنی ۱۸ مارچ ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں اور اخبار WANDSWORTH BOROUGH NEWS نے اپنی ۲۲ مارچ کی اشاعت میں ذکر کیا کہ لئیق احمد صاحب طاہر نے ۰ا ڈاؤننگ سٹریٹ میں قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب پیش کیں۔پہلے یوم تبلیغ کا بھی ذکر کیا۔(۴) اخبار SOUTH WESTERN STAR نے اپنی اشاعت ۱۵ مارچ ۱۹۶۸ء میں مسلم کمیونٹی کی عظیم الشان ترقی کے عنوان سے امام صاحب مسجد فضل لنڈن کا ایک انٹرویو شائع کیا۔(۵) اخبار WANDSWORTH BOROUGH NEWS نے اپنی ۱۵مارچ ۱۹۶۸ء کی اشاعت میں عید الاضحیہ کی تقریب کی رپورٹ شائع کی۔(1) اخبار THE TIMES نے اپنی اشاعت ۷ امئی ۱۹۶۸ء میں جماعت احمد یہ برطانیہ کے دوسرے یوم تبلیغ کا ذکر کیا۔اور اس کی سرگرمیوں کو سراہا۔اس اخبار کی لندن سے روزانہ کئی لاکھ کی تعداد میں اشاعت تھی۔۲۵ راگست ۱۹۶۸ء کو انگلستان کی احمدی جماعتوں کا بہت کامیابی کے ساتھ تیسرا یوم التبلیغ منایا گیا اور اسلام کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیا گیا۔تبلیغ کے لئے روانہ ہونے سے