تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 64
تاریخ احمدیت۔جلد 24 64 سال 1967ء اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں کو جو آپ کے ساتھ مل کر قرآن کریم کی تربیتی کلاس کو کامیابی سے چلانے کے لئے آپ سے تعاون کر رہے ہیں، جزائے خیر دے۔میری طرف سے تمام کارکنان، احباب، بہنوں کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہیں جوتعلیم القرآن کلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو حسناتِ دارین سے نوازے اور جو علم آپ ربوہ سے حاصل کر کے جا رہے ہیں اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور اسے آگے پھیلانے کی ہمت بخشے۔آمین۔ہم ایک غریب جماعت ہیں باتنخواہ مبلغ رکھ کر قیامت تک ہمارا کام ختم نہیں ہوسکتا۔ہاں اگر ہم سب تبلیغ کے جہاد کے لئے صدق دل سے کمر بستہ ہو جائیں۔تو اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ضرور ہماری حقیر کوششوں کو نوازے گا۔“ 66 مشرقی پاکستان میں تبلیغ اسلام کی وسیع سرگرمیاں اس سال مشرقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کے ۲۴ مقامات پر کامیاب جلسے منعقد ہوئے۔بعض جلسوں میں مولانا عبدالمالک خاں صاحب ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ ربوہ، چوہدری فضل احمد صاحب ناظر دیوان ، مولانا سلطان محمود انور صاحب نے بھی شرکت فرمائی اسی طرح چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول نے میجک لینسٹرن ( پروجیکٹر کی ابتدائی شکل۔علمی اردو لغت میں اسے جادو کی لالٹین لکھا ہے) پر جماعت احمدیہ کی مساعی تبلیغ اسلام کے روح پرور مناظر دکھلائے۔مولانا عبدالمالک خان صاحب نے ڈھاکہ کی اسلامک اکیڈمی میں درج ذیل موضوعات پر کامیاب ٹیچر دئے۔ا۔اسلام کس طرح غالب آ سکتا ہے ۲۔اسلام میں آزادی فکر“۔ان تقاریر میں غیر از جماعت معززین نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اور انہیں بہت پسند کیا۔صدر صاحبان نے بھی نہایت عمدہ ریمارکس دیئے۔64 66 نظارت تجارت و صنعت کے لئے خصوصی کمیٹی کا قیام حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے جماعت احمدیہ میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کے لئے اس سال نظارت تجارت و صنعت کا الگ سے ایک ناظر مکرم غلام محمد اختر صاحب کو مقررفرمایا نیز حضور نے نظارت کو صحیح خطوط پر رواں دواں رکھنے کے لئے سات ممبران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی نامزدفرمائی