تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 784
تاریخ احمدیت۔جلد 24 762 سال 1968ء اسی روز کی اشاعت میں روز نامہ امروز “ لکھتا ہے:۔در مجلس خدام الاحمدیہ ملتان نے ہیضے کے خلاف صفائی کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں آج اندرون حرم گیٹ اور گلی صابن والی میں فینائل، چونا اور دیگر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔بدھ کے روز شام کو عزیز ہوٹل کے قرب و جوار میں صفائی کی مہم شروع کی جائے گی اور اس طرح بتدریج مہم کو پورے شہر میں پھیلایا جائے گا۔مجلس کے ایک وفد نے اس سلسلے میں بلدیہ کے حکام سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مجلس کی مساعی کو خوش آمدید کہا تھا۔شام کو چیف آفیسر بلدیہ نے علاقہ کا معاینہ کیا اور نو جوانوں کی کارکردگی پر خوشنودی کا اظہار کیا۔66 مسجد ڈائمنڈ ہاربر کا افتتاح کلکتہ سے قریباً ۳۰ میل کے فاصلے پر بستی حاجی پورہ سے متصل ایک چھوٹی سی بندرگاہ ہے جسے ڈائمنڈ ہاربر کہتے ہیں۔حاجی پورہ میں عرصہ سے جماعت قائم تھی مگر چند سالوں سے ڈائمنڈ ہار بر اور اس کے ماحول میں کئی احباب احمدیت میں داخل ہوئے۔مولوی شریف احمد صاحب امینی انچارج احمد یہ مشن کلکتہ کی تحریک پر چوہدری داؤ د احمد صاحب و منیر احمد صاحب TOPSIA) (RUBBER WORKS نے حاجی پورہ میں مسجد اور مبلغ کے کوارٹر کے لئے مناسب قطعہ زمین خرید کر دیا۔اور اس کے تعمیری اخراجات میاں محمد حسین صاحب امیر جماعت احمد یہ کلکتہ اور ان کے بھائی محمد شفیع صاحب نے برداشت کئے۔۲۶ /اپریل ۱۹۶۸ء کو اس کا افتتاح عمل میں آیا۔اس علاقہ کے پہلے مبلغ مولوی عبید الرحمن صاحب فانی مقرر ہوئے۔34 رحمت بازار مئی ۱۹۶۸ء کے آخر میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسح الثالث نے غلہ منڈی ربوہ کا نام رحمت بازار تجویز فرمایا۔وزیر بنیادی جمہوریت مغربی پاکستان کی ربوہ میں آمد محترم جناب محمد یسین خان صاحب وٹو وزیر بنیادی جمہوریت مغربی پاکستان نے ۵ مئی کو سرگودہا سے لا ہو ر جاتے ہوئے ربوہ میں مختصر قیام کے دوران زیر تعمیر واٹر سپلائی ربوہ اور کمیونٹی ہال کا معاینہ