تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 778
تاریخ احمدیت۔جلد 24 756 ا۔قاضی حبیب احمد صاحب مہتم مدرسہ محمد یه و چیف قاضی مدراس ۲۔پروفیسر سید عبدالوہاب صاحب بخاری سر پرست و منتظم دارالعلوم جمالیه ۳۔مسٹر صادق پاشا صاحب ( ڈی ایم کے وزارت کے ایک مسلم منسٹر ) ۴۔ڈاکٹر یوسف حسین صاحب کو کن صدر شعبہ عربی مدراس یونیورسٹی ۵۔حیدر خاں صاحب صدر شعبہ فارسی مدراس یونیورسٹی ۶۔اشرف خاں صاحب صدر شعبہ اردو مدراس یونیورسٹی سال 1968ء ے۔اے۔این حافظ محمد یوسف صاحب فاضل با توی ایڈیٹر تامل ہفت روزہ ” نور الاسلام دراس۔ان ملاقاتوں میں پیغام حق کا فریضہ مندرجہ ذیل مخلصین نے انجام دیا:۔حکیم مولوی محمد دین صاحب انچارج مبلغ میسور سٹیٹ، محمد کریم اللہ صاحب مدیر آزاد نو جوان“ سیٹھ محمد معین الدین صاحب، مولوی محمد عمر صاحب مبلغ مدراس محی الدین صاحب سیکرٹری تبلیغ جماعت احمد یہ مدراس، عبدالقادر صاحب سابق مئیر مدراس۔غیر مبائعین کے دو کنگ مشن کا عبرتناک حشر اس زمانہ میں قافلہ احمد بیت جس شان کے ساتھ خلیفہ راشد حضرت خلیفة المسیح الثالث کی قیادت میں ترقی اور رفعت کی شاہراہ پر گامزن تھا اسی نسبت سے منکرین خلافت زوال اور نکبت کا شکار ہو رہے تھے۔انجمن اشاعت اسلام لاہور کے اکابر دوکنگ مشن کو ایک بھاری کارنامہ قرار دیتے آرہے تھے۔اور اسے بیرونی ممالک میں تبلیغ کا ایک قلعہ تصور کرتے تھے مگر یہ قلعہ اس سال ۱۱ فروری ۱۹۶۸ء کو پاش پاش ہو گیا۔جب مشہور غیر مبائع لیڈر مولوی عبد الرحمن صاحب مصری کے بیٹے حافظ بشیر احمد صاحب مصری نے احمدیت سے ارتداد کا اعلان کر کے دو کنگ مسجد دشمنانِ احمدیت کے سپردکر دی۔مولوی دوست محمد صاحب (غیر مبائع) نے دسمبر ۱۹۱۹ء میں ووکنگ سے ایک چٹھی میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ انگلستان کو طعنہ دیا تھا کہ لندن میں تمہاری کوئی مسجد نہیں۔جبکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت مبائعین کے پاس تو اب بہت سی مساجد ہیں لیکن غیر مبائعین کے پاس جو تھی وہ بھی گنوادی۔