تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 764
تاریخ احمدیت۔جلد 24 742 سال 1968ء میں جماعتی کاموں میں حصہ لیتے۔انہی دنوں کی بات ہے کہ قادیان سے حضرت حافظ روشن علی صاحب اور حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب ملتان تشریف لے گئے۔والد صاحب نے ان بزرگوں کے لیکچروں کے لئے خود شہر میں پھر کر منادی کی اور منادی میں یہ الفاظ کہہ کر کہ حضرت امام مہدی کے حواری ملتان میں آئے ہیں اور وہاں فلاں وقت پر جلسہ ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مختصر الفاظ میں ذکر کرتے اور پھر ان بزرگوں کے لیکچروں کا اعلان جب ملتان میں بڑی شان سے ہوا کثرت سے لوگ اس جلسہ میں شریک ہوئے۔جلسہ کے بعد ملتان کے لوگوں میں احمدیت کا چرچا ہونے لگا۔مخالفت بھی بھڑک اٹھی۔ملتان سے بنگل دار نز دریلوے سٹیشن کوٹ میلا رام سابق رشیدہ آپ کی تبدیلی ہو گئی۔یہاں آپ کا دو سال قیام رہا۔علاقہ کے زمینداروں اور معززین میں بوجہ نماز کی پابندی نمازی پٹواریوں میں مشہور ہو گئے۔اپنے حسن سلوک کے ساتھ ساتھ حق و حکمت کے ساتھ تبلیغ کے فریضہ کو کبھی نظر انداز نہ کیا۔بعض خاص زمینداروں میں آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔( آپ کو مارچ ۱۹۱۴ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے خلیفہ برحق ہونے کی قبل از وقت بذریعہ رویا خبر دی گئی۔چنانچہ اخبار الفضل ۳۰ مارچ ۱۹۱۴ء صفحہ ا پرلکھا ہے اس عاجز نے حضرت صاحبزادہ حاجی مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو خواب میں دیکھا کہ خلافت کا تاج سر پر رکھے ہوئے آسمان سے زمین کی طرف اتر رہے تھے۔عاجز نے خواب میں میاں صاحب کو اچھی طرح پہچانا ہے۔بیعت کے واسطے تحریری درخواست بھیج چکا ہوں۔محمد دین احمدی پٹواری نہر 118 بنگل دار)۔۱۹۱۴ء میں لوٹھر سے قادیان پہلی مرتبہ جلسہ سالانہ میں شمولیت کے لئے گئے۔قادیان کے ماحول، بزرگوں کی ملاقات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض صحابہ اور حضرت خلیفہ ثانی کی زیارت سے بہت متاثر ہو کر واپس آئے۔قادیان کے متعلق پہلے غیر از جماعت کی زبان سے جو نیک تاثرات لئے تھے اب خود دیکھ کر قادیان جا کر واپس جانے کی خواہش میں خاص هدت اور تیزی پیدا ہوگئی۔آخر حضرت خلیفہ لمسیح الثانی کی اجازت سے قادیان ہجرت کر گئے۔حضرت شیخ محمد دین صاحب ۱۹۱۸ء میں ہجرت کر کے قادیان آئے اور ابتد لنگر خانہ، دفتر ریویو آف ریلیجنز ، بہشتی مقبرہ، نظارت دعوت و تبلیغ اور نظارت امور عامہ میں متعین کئے گئے اور آخر میں طویل عرصہ تک مختار عام صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت سے نہایت اہم اور شاندار خدمات بجالاتے 119